سڈنی: آسٹریلیا میں سامان سے سونے کا پستول نکلنے پرامریکی خاتون کو گرفتارکرلیا گیا۔
باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلین بارڈر فورس کے مطابق پستول پر 24 قیراط سونے کی تہہ چڑھائی گئی تھی 28 سالہ خاتون لاس اینجلس سے سڈنی پہنچی تھی سونے کا پستول ساتھ رکھ کر لے جانے والی خاتون کے پاس اس ہتھیار کا لائسنس موجود نہیں تھا، جدید ٹیکنالوجی نے ایک خطرناک ہتھیار ملک میں داخل ہونے سے بچا لیا۔
کھٹمنڈو سے دبئی جانے والی پرواز سے ٹیک آف کے دوران پرندہ ٹکرا گیا
رپورٹس کے مطابق خاتون کو پیر کے روز مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے ضمانت مل گئی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو آسٹریلیا میں غیرقانونی طورپر ہتھیار لانے کے کیس کا سامنا کرنا ہو گا جس میں انہیں نہ صرف 10 سال تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے بلکہ ممکنہ طور پر خاتون کا ویزہ بھی منسوخ کرتے ہوئے انہیں ملک بدر کیا جاسکتا ہے۔
منیا پولس مساجد میں 5 وقت اذان والا امریکا کا پہلا شہر بن گیا
واضح رہے کہ آسٹریلیا میں اسلحہ سے متلعق جامع قوانین موجود ہیں، یہ قوانین 1996 میں ٹیزمینیا میں ایک مسلح شخص کے ہاتھوں 35 افراد کی ہلاکت کے بعد نافذ کیے گئے تھےاس واقعے کے بعد تمام آٹومیٹک اور سیمی آٹومیٹک ہتھیار غیرقانونی قرار دیتے ہوئے حکومتی اسکیم کے تحت 6 لاکھ ہتھیار واپس لے لیے گئے تھے۔
دوسری جانب امریکا میں مسافر اپنے سامان میں ہتھیار رکھ کر لے جاسکتے ہیں تاہم طیارے میں سوار ہونے سے قبل اس حوالے سے ائیر لائن کو آگاہ کرنا لازمی ہے-