قصور
رواں ماہ پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد ریلوے کرایوں میں 8 فیصد اضافہ کیا گیا،شہریوں کی مشکلات میں اضافہ
تفصیلات کے مطابق موجود گورنمنٹ بھی سابقہ گورنمنٹ کی طرح معاشی استحکام پہ مکمل ناکام ہے جس کے باعث آئے روز مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اور غرباء کا جینا مشکل ہو چکا ہے
رواں ماہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان ریلوے نے بھی اپنے کرایوں میں 8 فیصد تک کا اضافہ کیا ہے جس کے باعث شہریوں کو مذید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
بعض جگہوں پہ تو ریلوے کا کرایہ زیادہ ہے جبکہ اس کے مدمقابل پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ کم ہے
نیز ریل گاڑیوں کی آمد و روانگی میں تاخیر سے بھی لوگ سخت پریشان ہیں اوپر سے رہی سہی کسر مہنگے کرایوں نے نکال دی ہے جس سے محکمہ ریلوے سے لوگ اجتناب کرنے لگے ہیں
گورنمنٹ نے اگر کرایوں میں نظر ثانی نا کی تو لوگ ریلوے کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ کو ہی ترجیح دینگے جس کے محکمہ ریلوے کو مذید نقصان ہو گا