خضدار،باغی ٹی وی (حبیب بلوچ کی رپورٹ ) خضدار میں سی ٹی ڈی آفیسر شربت خان عمرانی کی گاڑی پر بم دھاکہ وہ موقع پر شہید ہوگئے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی لیویز فورس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ اور جائے وقوع کے ایریا کو گھیرے میں لیکر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ۔ نعش کو ایمبولینس کے ذریعے خضدار ہسپتال پہنچایا۔ ڈی سی خضدار کی ہدایت پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس پہلے سے ہسپتال میں موجود تھے ۔ واقعہ میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی شربت خان عمرانی ہی شہید ہوگئے تھے ۔ان کی گاڑی کو سنی جھالاوان میڈیکل کالج کے ایریا میں ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا ۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ گاڑی کے پرخچے اڑگئے اور اس کے ٹکڑے دور دور تک جاگرے ۔ انسپکٹر شربت خان عمرانی گزشتہ کئی سال سے خضدار پولیس میں فرائض سرانجام دے رہے تھے اور وہ صدر تھانہ خضدار کے ایس ایچ او بھی رہے ہیں اج جب وہ گھر سے نکل کر بازار کی طرف آرہے تھے تو ان کو بم کا نشانہ بنایا گیا جس میں وہ شہید ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد ڈی سی خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے سیکورٹی اور امدادی کارروائیوں کی ذمہ داریاں سنبھال لی وہ پہلے جائے وقوعہ پر پہنچے اور بعد ازاں وہ ہسپتال پہنچ کر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کو طلب کرلیا ۔ نعش کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا۔بعد ازاں ایم پی اے خضدار میریونس عزیز زہری بھی ہسپتال پہنچے ۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں