پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع

0
52
sena

پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہو گیا

مزاکرات پارلیمنٹ ہاوس کمیٹی روم نمبر ۳ میں منعقد ہورہے ہیں حکومتی وفد میں اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، سعد رفیق، یوسف رضا گیلانی، نوید قمر اور کشور زہرا شریک ہیں، پی ٹی آئی وفد میں شاہ محمود قریشی، علی ظفر اور فواد چوہدری شریک ہیں

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ناکامی کے ٹریک پر جا رہے ہیں،مذاکرات کا آج سخت ترین دور دونوں اطراف سے لچک دکھانے کو تیار نہیں،اسمبلیوں کی تحلیل الیکشن کے اعلان کا مطالبہ منظور نہیں ،حکومتی ٹیم نے اتحادی جماعتوں سے مشاورت مکمل کرلی ،وزیراعظم کو بھی پہلے مذاکراتی دور کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا جائے گا

تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی مذاکراتی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی ، فواد چوہدری اور سنیٹر علی ظفر شامل ہیں ،پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کی چیئرمین سینیٹ کے چیمبر آمد ہوئی،پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم کی چیرمین سینیٹ سے ملاقات ہوئی ،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحاد کی ٹیم سے آج دوبارہ مذاکرات ہوں گے ہمارے کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے ،علی ظفر کا کہنا تھا کہ آج کا دن مزاکرات کا اہم دن ہے مزاکرات میں راستہ آئین کے حساب سے ہی نکلے گا کمیٹی ممبران سے لگ رہا ہے حکومت مزاکرات کے لیئے سنجیدہ ہے

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

واضح رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات کی ہے،عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدی کی موجودگی میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کو کہہ رہا ہوں اگر حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن کراتی ہے تو ہی مذاکرات ہوں گے، اگر وہ دوبارہ وہی ستمبر اکتوبر کی بات کرتے ہیں تو کوئی ضرورت نہیں، اب بال حکومت کے کوٹ میں ہے،ایک دن الیکشن کرانے ہیں تو کرائیں، 14 مئی کی تاریخ گزر گئی تو آئین ٹوٹ جائے گا ،ہم قانون کے مطابق چل رہے ہیں ،مذاکرات ایک جیسے لوگ کرتے ہیں،وہ قانون شکنی کر رہے ہیں،وہ اور ہم ایک جیسے نہیں

Leave a reply