گوجرخان باغی ٹی وی(نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) شادی پر ھوائی فائرنگ کے لئے اسلحہ لے جائے والے 4ملزمان گرفتار ۔ تھانہ جاتلی پولیس کی کارروائی
تفصیل کے مطابق شادی پر ہوائی فائرنگ کے لیے اسلحہ لے جانے والے 04 ملزمان گرفتارکرلئے گئے،ملزمان کے قبضہ سے 03 رائفل 12 بور اور 02 پستول اور گولیاں برآمد،گرفتار ملزمان کی شناخت طلحہ، سعد جمیل، نقاش اور سکندر کے ناموں سے ہوئی،ملزمان کےزیر استعمال گاڑیاں بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئیں، مقدمات درج کیے جا رہے ہیں،ایس پی صدر کی ایس ایچ او جاتلی اور پولیس ٹیم کو شاباش،ایس پی صدرنے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،
Shares:








