مزید دیکھیں

مقبول

ٹرمپ انتظامیہ کے حماس کے ساتھ خفیہ مذاکرات،اسرائیل میں شدید تشویش

امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور حماس...

ڈاکٹر سید رفعت حسین کی وفات ،طلعت حسین پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ

پاکستان کے معروف اسکالر اور پالیسی تجزیہ کار ڈاکٹر...

کراچی میں نیگلیریا سے موت کا پہلا کیس رپورٹ

کراچی میں رواں سال نیگلیریا سے ہلاکت کا پہلا...

ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کے ٹکٹس چرا نے والے ہیکرز گرفتار

نیویارک: امریکا میں 2 ہیکرز نے مقبول پاپ گلوکارہ...

پولیس پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے میں ناکام،مخبری کس نے کی؟ چودھری سالک بول پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے گھر رات بھر جاری رہنے والی آپریشن ختم ،پولیس گرفتاری نہ کر سی،

اینٹی کرپشن اور پولیس کا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی گرفتاری کے لیے رات بھر جاری رہنے والا آپریشن ختم ہو گیا اور پولیس پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ پرویز الہٰی کی رہائش گاہ سے علی الصبح واپس روانہ ہوئے اور کہا کہ ہم واپس جا رہے ہیں ،آپریشن کے دوران اینٹی کرپشن اور پولیس اہلکار غلطی سے چودھری شجاعت کے گھر بھی دروازہ توڑ کر داخل ہوئے اس دوران چودھری شجاعت حسین صاحبزادے چودھری شافع حسین شیشہ لگنے سے زخمی ہو گئے

بعد ازاں ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور کہا کہ آپ کے گھر آپریشن نہیں کیا جائے گا ،سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ ہماری ٹیم پر پتھراؤ کیا گیا اور پیٹرول پھینکا گیا۔ یہاں کے لوگ تعاون نہیں کر رہے جبکہ پرویز الہٰی یہاں موجود ہیں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ گھر میں موجود خواتین اور اہلخانہ کےعزّت و احترام سے مکمل بے نیاز ہوکر پرویزالہٰی کےگھرپر مارےگئےغیرقانونی چھاپےکی شدیدمذمت کرتاہوں۔ہم اپنی نگاہوں کے سامنے پاکستان میں جمہوریت کو ریزہ ریزہ ہوتے دیکھ رہے ہیں آئین، عدالتی احکامات یا عوام کے بنیادی حقوق کاکچھ بھی احترام باقی نہیں۔ہرسو جنگل کا قانون ہےاور فسطائیت راج کررہی ہے۔ یہ سب ہمارے حوصلوں کو توڑنے، تحریک انصاف کو کچلنے کیلئے تیار کئے گئے لندن پلان کا حصہ ہے۔ پہلے یہ میری رہائش گاہ پر حملہ آور ہوئے اور اب مجرموں کا گروہ اور اس کے سرپرست پرویز الہٰی کے ساتھ بھی وہی کچھ کر رہے ہیں۔ اس قسم کی بربریت تومشرف دور میں بھی دیکھنےکو نہ ملی۔کیا ریاست نے لٹیروں اور منی لانڈرنگ کرنے والے شریفوں اور زرداریوں کےگھروں میں بھی کبھی یوں گھسنےکی ہمت و جسارت کی؟بس اب بہت ہوچکا۔ کل میں اپنی قوم کو لائحہ عمل دوں گاکہ اپنےدستور، اپنی جمہوریت پر مسلط کردہ اس تباہی کیخلاف کیسے کھڑا ہونا ہے۔

اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت اور سالک کے گھر کا بھی فسطائیت اور ظلم سے محفوظ نہیں ہے۔ ایسی وزارت اور اقتدار سے اچھا ہے PDM حکومت کو ٹھوکر مار کر باہر حکومت چھوڑ دے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا فیملی کی خواتین کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔

ق لیگ کے چودھری سالک حسین نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی صاحب کی سالی جو میری پھپھو ہیں، نے پولیس کو بتایا کہ پرویز الٰہی صاحب ہمارے گھر موجود ہیں اور کہا وہ اندر ہی ہیں، توڑو دروازہ۔ پولیس نے جو کیا سو کیا لیکن اپنوں نے بھی کم نہیں کیا۔

https://twitter.com/ChSalikHussain/status/1652105393462722561

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan