لاہور(باغی ٹی وی ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں انصاف کےفقدان کےسوال پر عمران خان کے اظہار ناپسندیدگی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی ٹرانسمیشن میں کارکن کوسخت سوال سے روک دیا گیا، کارکن شیر افضل نے عمران خان سے سوال کیا تھا کہ بونیر میں آپ کی پارٹی میں انصاف ہے یا نہیں؟
پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی ٹرانسمیشن کارکن کوسخت سوال سے روک دیا گیا، کارکن شیر افضل نے عمران خان سے سوال کیا تھا کہ بونیر میں آپ کی پارٹی میں انصاف ہے یا نہیں؟
عمران خان نے کہا ایسےسوالات نہیں پوچھتے اورکارکن سے مائیک واپس لینےکی ہدایت کر دی۔ویڈیو وائرل@BaaghiTV @MumtaazAwan pic.twitter.com/2VADIZMBRI— Dr.Mustafa Badani (@DrMustafa983) April 30, 2023
سوال کاجواب دینےکے بجائے عمران خان نےکارکن سے مائیک واپس لینےکی ہدایت کر دی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ آپ کوبتانا ہےکہ پارٹی میں انصاف ہےکہ نہیں، میں کیسے بتاسکتا ہوں۔
پی ٹی آئی کارکن شیر افضل کا کہنا تھا کہ بونیر میں تنظیم ہے مگر اختیارات صرف 2 خاندانوں کے پاس ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ایسےسوالات نہیں پوچھتے، یہ پارٹی کی بات نہیں ہے۔ عمران خان نے فیصل جاوید سے کہا کہ فیصل کسی اور سے سوال لو یہ کوئی سوال نہیں، عمران خان کی ہدایات پرکارکن سے مائیک لے لیا گیا۔








