کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس 8 ماہ بعد بحال
کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس 8 ماہ بعد بحال کردی گئی-
باغی ٹی وی: پاکستان ریلوے نے گزشتہ سال اگست میں بارشوں اور سیلاب کے بعد بند کی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو 8 مہینے کے بعد آج سے دوبارہ بحال کردیالاہور اور کراچی سے صبح 6 بجے شالیمار ایکسپریس کو بحال کیا گیا، افتتاح کے موقع پر دعائے خیر بھی کی گئی جبکہ ٹرین کو خوبصورت نئی کوچز کے ساتھ منفرد انداز میں سجایا گیا۔
ذوالفقارعلی بھٹو کی پوتی کی شادی میں خاتونِ اول کی شرکت
کراچی سے ٹرین کا افتتاح ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) پاکستان ریلوے کراچی اطہر ریاض نے آج صبح کراچی کینٹ سے کیا۔
وزیر ریلوے کی ہدایت پر، آج شالیمار ایکسپریس بحال
ٹرین لاہور سے کراچی جاتے ہوئے رائیونڈ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، خانپور، رحیم یارخان، روہڑی، نواب شاہ، حیررآباد اور لانڈھی سٹاپ کیا کرے گی
ٹرین میں 11 اکانومی، 2 بزنس، 2 اے سی سٹینڈرڈ، 1 پارلرکار اور ڈائننگ کار شامل pic.twitter.com/DR8JSLJ9oC
— Pakistan Railways (@PakrailPK) May 1, 2023
یہ ٹرین 19 کوچز پر مشتمل ہے، جس میں 2 اے سی بزنس، ایک اے سی پارلر، 2 اے سی اسٹینڈرڈ اور 12 اکانومی کلاس کے ساتھ ایک بریک وین، ایک پاور وین اور ایک ریستوران کوچ بھی موجود ہےشالیمار ایکسپریس میں 1198 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جس کے کراچی سے لاہور تک 10 اسٹاپ ہیں۔
ٹرین لاہور سے کراچی جاتے ہوئے رائیونڈ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، خانپور، رحیم یارخان، روہڑی، نواب شاہ، حیررآباد اور لانڈھی سٹاپ کیا کرے گی-
سوشل میڈیا پر محبت، بھارتی لڑکا دلہن لینے اہلِخانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گیا
شالیمار ایکسپریس میں یکم سے پندرہ مئی سفر پر ٹکٹ میں 20 فیصد رعایت
16 تا 31 مئی کیلیے ٹکٹ پر 10 فیصد ڈسکاؤنٹ
شالیمار ایکسپریس کا شاندار آغاز، یکم مئی سے pic.twitter.com/JgsseadWFS
— Pakistan Railways (@PakrailPK) April 29, 2023
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات پر اس ٹرین کے تمام کلاسز میں یکم مئی سے 15 مئی تک 20 فیصد رعایت اور 16 مئی سے 31 مئی تک 10 فیصد رعایت دی گئی ہے-
واضح رہے کہ شالیمار ایکسپریس کا آپریشن گزشتہ سال سیلاب کے بعد ٹریک متاثر ہونے کے باعث معطل کیا گیا تھا۔