اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)بہاولپور کی صوبائی حیثیت بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے کیپٹن ر سید سلمان مہتاب شاہ کا تمام سیاسی جماعتوں،عوامی نمائندوں اور بیوروکریسی کو واضح پیغام، نئی سیاسی پارٹی متعارف کرانے کا اعلان،
صوبہ بحالی بہاولپور تحریک زور پکڑ گئی بانی تحریک کیپٹن (ر) سید سلمان مہتاب شاہ نے پاکستان میں نئی سیاسی پارٹی متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
صوبہ بحالی بہاولپور تحریک کے بانی کیپٹن ر سید سلمان مہتاب شاہ نے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہاولپور کی دھرتی پاکستان کو سب سے زیادہ ریوینیو دینے والا ایک قیمتی زمین کا ٹکڑا ہے جو 43 بلین ڈالر سے زیادہ ریونیو کی مد میں دیتا جبکہ اس کے جواب میں ترقیاتی فنڈز کی مد میں صرف چھ ساڑھے چھ بلین ڈالر بمشکل خرچ کیا جاتا ہے جبکہ ملازمتوں کے کوٹہ میں شدید حق تلفیوں کو ہمارا مقدر بنا دیا گیا ہے اور اس پر سب سے بڑا ظلم یہ ہے کہ ملنے والے ملازمتوں کے کوٹے کی بھی چند مقامی سیاستدان بھاری قیمت وصول کر لیتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے وقت ریاست بہاولپور کی دی گئی قربانی کو آج تمام سیاسی جماعتوں اور عوامی نمائندوں نے پس پشت ڈال کر یہاں کی عوام کو محرومیوں کی طرف دھکیل دیا ہے ۔
نواحی علاقے کوٹلہ رحمت علی شاہ کے مقام پر کیپٹن ر سید سلمان مہتاب شاہ کی قیادت میں صوبہ بحالی بہاولپور تحریک کی جانب سے ایک سینمار کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل احمد پور شرقیہ بھر سے عوام اور میڈیا گروپوں نے شرکت کی ۔
اس موقع پر صوبہ بحالی بہاولپور تحریک کے بانی کیپٹن ر سید سلمان مہتاب شاہ نے بہاولپور کی صوبائی حیثیت بحالی تحریک کو پراپر چلانے کے لیے اپنی کینیڈین نیشنیلٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے بہاولپور کی صوبائی حیثیت بحالی تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
صوبہ بحالی بہاولپور تحریک نے بہاولپور کی صوبائی حیثیت بحالی کی قرار داد اسمبلی میں کے جانے کے لیے پاکستان میں ایک الگ سیاسی جماعت رجسٹرڈ کرنے کا بھی اعلان کیا، جس کے نام کا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گا اس موقع پر میڈیا کلب احمد پور شرقیہ ،متحدہ پریس کلب اوچ شریف، آزاد میڈیا گروپ چنی گوٹھ، نوائے اوچ میڈیا گروپ کے نمائندوں نے بہاولپور صوبہ بحالی کیلئے سید سلمان مہتاب کے ساتھ مل کر متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے مل کر جدوجہد کرنے کا اعلان کیا اور اور علامتی اتحاد کی انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی، تقریب میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والے انجینئر معین، سجادہ نشین سید مجتبی شاہ، شیخ عزیز الرحمن، احمد خان بابر، سید مجتہد رضوی ،محمد اعجاز مغل، اظہرعلی دانش، جہانگیر خان لنگاہ، سلیم خان لنگاہ، شکیل خان، خادم حسین مہر، مہر خلیل احمد، انیسہ کنول، محمد؛ اسلم ہمشیرا ،سید تحسین عباس،علامہ محمد احمد سعیدی، صفدر علی حیدری، و دیگر نے شرکت کی
Shares:








