لاہور: ڈبلیو ایچ او کے اشتراک سے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں انفیکشن سے بچاؤ اور کنٹرول،نرسز کاتربیتی کورس کااہتمام

لاہور (باغی ٹی وی)ڈبلیو ایچ او کے اشتراک سے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ/لاہور جنرل ہسپتال نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کی نرسوں کے لیے لاہور جنرل ہسپتال میں انفیکشن سے بچاؤ اور کنٹرول پر ایک ماہ کی تربیت کا اہتمام کیا۔
تربیت کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے، پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (PGMI) کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے کہا، ”یہ تربیت سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی نرسوں کے لیے انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا ایک منفرد موقع ہے۔ ”سیشن میں ڈی جی ہیلتھ آفس پنجاب کے ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر محمد ریاض، پرنسپل عزیز بھٹی شہید میڈیکل کالج گجرات، پروفیسر ڈاکٹر اجمل فاروق، ڈبلیو ایچ او پنجاب کے سربراہ ڈاکٹر جمشید احمد، ایل جی ایچ آئی پی سی کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم، ڈبلیو ایچ او کے ٹیکنیکل آفیسر ڈاکٹر یحییٰ گلزار، ایگزیکٹو ڈائریکٹر PINS، ڈاکٹر خالد محمود، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ LGH، ڈاکٹر جعفر حسین اور شعبہ صحت سے متعلقہ دیگر ممتاز ماہرین موجود تھے۔اس 4 ہفتوں کے پروگرام میں جنوبی پنجاب کی 31 نرسوں کو صحت کی سہولیات میں انفیکشن سے بچاؤ اور کنٹرول کو بہتر بنانے کے بارے میں تربیت دی جائے گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز (PINS) نے اینٹی بائیوٹکس کے کثرت سے استعمال پر روشنی ڈالی اور کہا، ”IPC ہر کسی کی ذمہ داری ہے اور ہمیں صرف انفیکشن کے علاج کے علاوہ انفیکشن سے بچاؤ پر بھی توجہ دینی چاہیے”۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے نے بتایا کہ یہ تیسرا موقع ہے جب ڈبلیو ایچ او نے پنجاب میں نرسوں کی آئی پی سی پر تربیت دینے کے لیے محکمہ صحت کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ڈاکٹر الفرید ظفر نے جنوبی پنجاب میں آئی پی سی اقدامات کو بہتر بنانے میں ایچ او کے کردار کو سراہا

Leave a reply