سیالکوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک اعظم) ڈی پی او نے کم سن بچوں کو ہر قسم کی تشدد سے بچانے کے لئے سخت قانونی اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کر دئیے،بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کے بدنام“عادی“ملزمان کی لسٹیں اپ ڈیٹ کی جائیں،بچوں کے اغواء،جنسی زیادتی سمیت اس حوالے سے دیگر قانون شکنیوں کے ملزمان فوری گرفتار کئے جائیں،ان خیالات کا اظہارڈی پی او حسن اقبال نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،آر پی او رڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلع بھر کے افسران کو پروفیشنل ہدایات دیتے ہوئے کیا،ڈی پی او حسن اقبال نے کہا کہ بچوں کا اغوا ،ان کے ساتھ جنسی زیادتی ایک طرف متاثرہ بچے کی فیملی کے لئے انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے جبکہ دوسری طرف معاشرتی امن بھی عدم توازن کا شکار ہو جاتا ہے،ڈی پی او نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کے تحت سیالکوٹ پولیس ”ہر بچہ اپنا بچہ“کی پالیسی کے تحت بچوں کا قانون کے مطابق تحفظ کرے گی،ڈی پی او نے ضلع بھر میں بچوں کے اغواء،ان کے ساتھ جنسی زیادتی کے زیر تفتیش مقدمات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ جن مقدمات کے ملزمان گرفتار نہیں ہوئے ہوں گے ان مقدمات کے تفتیشی افسران،متعلقہ ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس جاری کر کے ان کے خلاف محکمانہ احتسابی کارروائی کی جائے گی

Shares: