تُرک شہری نےسگریٹ نوشی کی لت سے جان چھڑانے کیلئے منفرد طریقہ اپنا لیا جو کہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گیا-
باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق مضرصحت عادت سے چھٹکارا پانے کے لئے تُرک شہری کی جانب سے اختیارکیے جانے والے انوکھےطریقہ کار نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے گو یہ خبرذرا پُرانی ہے تاہم ایک بار پھر وائرل ہو رہی ہے سگریٹ نوشی کی عادت سے نجات پانے کے لیے ابراہیم یوسل نامی ترک شخص نے اپنے سر پر پنجرہ باندھ لیا تاکہ وہ سگریٹ ہی نہ پی سکے۔
فاطمہ بھٹو کے الزامات پر سندھ حکومت کا ردعمل
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام ابراہیم نامی اس شخص نے اپنے والد کے پھیپھڑوں کے کینسر سے انتقال کر جانے کے بعد سگریٹ نوشی کی عادت سے نجات پانے کیلئے اٹھایا۔
رپورٹس کے مطابق سگریٹ نوشی کی عادت چھوڑنے سے پہلے ترک شری دو دہائیوں سے زائد عرصے سے روزانہ سگریٹ کے دو پیکٹ پیتا آرہا تھا، پُرانی عادت سے نجات حاصل کرنے کے لیے اس نے موٹر سائیکل کے ہیلمٹ سےمتاثر ہو کر تانبےکی تارکی مدد سے پنجرہ بنا لیا تاکہ وہ سگریٹ کی طلب پر اسے پہن کر خود کو سگریٹ نوشی سے دورکرسکے۔
پی ٹی آئی کا انتہائی خطرناک کھیل، مراد سعید نے کیا عدالت سے رجوع
ترک شہری اپنا منہ پنجرے میں بند کرنے کے بعدچابی اپنے خاندان کے افراد کے حوالے کر دیتا۔ اِس عمل مں اس شخص کی اہلیہ نے بھی اس کا بھرپور ساتھ دیا ابراہیم کو جب کھانا یا کچھ پینا ہوتا تو اس کی اہلیہ یہ پنجرہ کھول دیتی تاہم جیسے ہی وہ خوراک مکمل کرلیتا یہ پنجرا بند کردیا جاتا۔ اس سے ترک شہری کو سگریٹ نوشی کی عادت چھوڑنے میں مدد ملی۔