میہڑ : مجھے سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں ،علاقہ کی فلاح اور خدمت خلق جاری رکھوں گا-خالد علی بہادر

ميہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)مجھے سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں ،علاقہ کی فلاح اور خدمت خلق جاری رکھوں گا-خالد علی بہادر
تفصیل کے مطابق میہڑ کے نواحی گاؤں گھاڑی میں 200 سال پرانے تاریخی اور قدیمی محل میں سماجی شخصیت وڈیرو خالد علی بہادر خان تھیبو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاست سے دور ہوں کیونکہ سیاست میں صرف دوغلے لوگ شامل ہیں۔ ایسی ڈپلومیسی والی پالیسی ہمارے خون میں شامل نہیں ہے لیکن پھر بھی میں پیپلز پارٹی کو دوسری جماعتوں سے زیادہ پسند کرتا ہوں کیونکہ پیپلز پارٹی کے نمائندے عوامی لوگ ہیں جو سب کے درمیان رہتے ہیں جبکہ میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا احترام کرتا ہوں۔ ، سماجی شخصيت خالد علی بہادر خان تھیبو نے مزید کہا کہ ميہڑ تحصیل میں سیلاب اور کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی خوفناک صورتحال میں جہاں حکومت اپنا کام کر رہی تھی وہیں میں نے بھی سینکڑوں غریب اور مستحق خاندانوں کو راشن،نقدی رقم، کپڑے، بسترے، کمبل اور مفت میں پلاٹ اور دیگر سامان دیئے تھے جبکہ گاؤں گھاڑی میں نماز ادا کرنے کے لیے عیدگاہ تعمیر کروائی ہے جبکہ جلد اپنے گاؤں میں بیمار لوگوں کے علاج کے لیے فری ہسپتال کھولا جائے گا جس میں ہمارے تمام فیملی ممبر فزیشن، سرجن اور تمام امراض کے ماہرین ہیں جو اس وقت بیرون ممالک میں مقیم ہیں انہیں یہاں میڈیکل کیمپوں کے لیے لایا جائے گا۔ سماجی شخصيت خالد علي بھادر خان تھیبو نے کا مزید کہنا تھا کہ انگریزوں کے دور میں ہمارے بزرگوں کو مجسٹریٹی پاور تھے جس کی وجہ سے خطے میں امن و امان کی صورتحال بہتر تھی جبکہ میہڑکے این شاہ اور دیگر پورے دادو ضلع کے مسائل کے حل کے لیے فیصلے کرتے تھے۔سماجی شخصیت خالد علی بہادر خان تھیبو نے مزید کہا کہ اس علاقے میں ہمارے اپنے بنگلے، زمینیں اور دیگر جائیدادیں ہیں اور یہ سب فلاحی کام میں اپنے رب کو خوش کرنے کے لیے کرتا ہوں جبکہ کے مجھے سیاست میں آنے کا کوئی شوق نہیں ہے لیکن اپنے علاقے میں فلاحی کام جاری رکھوں گا۔

Leave a reply