چونیاں:صحافت کی آزادی مظبوط جمہوریت کے لیے بہت ضروری ہے- میاں عدیل اشرف

چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار)صحافت کی آزادی مظبوط جمہوریت کے لیے بہت ضروری ہےکسی بھی ریاست کی ترقی آزاد مثبت صحافت کے بغیر ناممکن ہے۔میاں عدیل اشرف
تفصیلات کیمطابق 3 مئی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فارہیومن پاکستان کے مرکزی صدر بابر سلہری کی ہدایت پر سیکرٹری انفارمیشن اینڈ میڈیا ڈیپارٹمنٹ ضلع قصور میاں عدیل اشرف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ہر ریاست کا چوتھا ستون ہوتا اور چار ستونوں کے بغیر کوئی ریاست نہیں چل سکتی۔ صحافت کی آزادی بہت ضروری ہے ہر صحافی کو بولنے کا پوراحق حاصل ہونا چاہیے کوئی بھی ریاست یا شخص صحافت کی آزادی کا حق نہیں چھین سکتا انہوں نے مزید کہا کہ میں آج آزادی صحافت کے عالمی دن پر میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان تمام علاقائی صحافی شہداء کو جنہوں نے اپنی زندگی صحافت کو وقف کی اور اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے جان دی۔ اور ان صحافیوں کو بھی سلام جوآج بھی جبر کے خلاف لڑ رہے ہیں اور مثبت صحافت کے ذریعے لوگوں میں مثبت سماجی پہلوؤں کو اجاگر کر رہے ہیں۔”گولی صرف ایک انسان کو نقصان پہنچاتی ہے لیکن قلم کا غلط استعمال قوموں کو تباہ کر دیتا ہے۔”آزادی صحافت ہر صحافی کا بنیادی حق ہے، ہم اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ پوری دنیا میں جہاں آزادی صحافت پر حملے ہورہے ہیں بند کروانے میں کردار ادا کرے۔

Leave a reply