اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار: حبیب خان)آزاد میڈیا کے بغیر مضبوط جمہوریت کا تصور ناممکن ہے-رخسانہ اسد
تفصیل کے مطابق رخسانہ اسد مرکزی صدر کری ایٹیو رائٹرز کلب نے عالمی آزادی صحافت پر اپنے بیان میں کہا کہ آزاد میڈیا کے بغیر مضبوط جمہوریت کا تصور ناممکن ہے، معاشرے کی اصلاح اور عوام کو اجتماعی شعور دینے میں میڈیا اور صحافیوں کا کردار ناقابل فراموش ہےصحافت کے اس اہم کردار کے پیش نظر سی ڈبلیو سی میڈیا کی مکمل آزادی پر نہ صرف یقین رکھتی ہے بلکہ اس مقصد کے لئے صحافیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے محدود وسائل کے باوجود مقامی صحافیوں کا جہاں علاقے میں قیام امن اور تعمیروترقی میں کردار ہے وہی پر پسے ہوئے محکوم عوام کے توانا آواز بھی ہیں ہم آزادی صحافت کے قائل ہیں اور کسی بھی قوت کو یہ اجازت نہیں دیتے ہیں کہ وہ آزادی صحافت پر قدغن لگا دے۔ صحافیوں نے پیشہ ورانہ رپورٹنگ کرکے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے لیکن ان کو اس کا صلہ نہیں مل پاتا ۔ صحافی عوام اور حکومت کے مابین پل کا کردار ادا کررہے ہیں جس کے نتیجے میں حکومت عوامی مسائل سے آگاہ ہوتی رہتی ہے ۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved