درگاہ بابا فرید کے صحن میں دلہن کا ویڈیو شوٹ ،وزیر اوقاف کا برہمی کا اظہار
نگران وزیر اوقاف بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے دربار بابا فرید کے صحن میں دلہن کا ویڈیو شوٹ کے واقعہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ہے۔ صوبائی وزیر نے مینیجر اوقاف مرزا زاہد اقبال کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ سید اظفر علی ناصر نے کہا کہ افسوس ہے چند مٹھی بھر نادان لوگ اولیاء اللہ اور صوفی بزرگان کے مزارات کا تقدس پامال کرتے ہیں۔ سیکرٹری اور چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف مذہبی امور طاہر رضا بخاری کو ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے جبکہ ایڈمنسٹریٹر دربار بابا فرید گوہر مصطفیٰ کو واقعہ پر وارننگ لیٹر جاری کیا گیا ہے۔
وزیر اوقاف نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر دربار بابا فرید کو تین دن میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔مقررہ وقت میں تحقیقاتی رپورٹ جمع نہ کروانے پر ایڈمنسٹریٹر کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے آر پی او ساہیوال محبوب رشید کو درگاہ کی سکیورٹی پر تعینات عملے کے خلاف تحقیقات کے بعد سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی۔ واقعہ کے بعد محکمہ نے دربار کے نگران کو معطل کردیا اور دولہا دلہن کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے جبکہ دربار کی سکیورٹی پر مامور پولیس انسپکٹر سمیت 3 اہلکاروں کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ تحقیقات کے بعد ذمہ دار افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
مسجد میرج ہال والدین کیلیے سکھ کا سانس ,مسجدوں کو آباد نہیں ۔۔ مسجدوں میں آباد ہو جائیے
11 سالا گھریلو ملازمہ قتل، بچی پر اتنا تشدد کیا گیا کہ جان نکل گئی
اداکارہ میرا کو مل گیا دولہا، کون ہے؟ سنیے نوجوانوں کے جذبات
فراڈ ہی فراڈ ، فراڈ سے بچنے کے لیے یہ ویڈیو لازمی دیکھ لیں
وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ میں دلہن کے سفید لباس میں ملبوس ماڈل کو دائروں میں گھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ کیمرہ مین سمیت کچھ اور لوگ بھی اردگرد موجود ہیں کیمرہ مین اور دلہا دلہن کے بارے میں ابھی تک کو ئی معلومات سامنے نہیں آئیں-ذرائع کے مطابق نوبہایا جوڑا کے ویڈیوز کی شوٹنگ اندرون دربار تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہی۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے کے بعد مذہبی حلقوں میں غم و غصہ پھیل گیا- ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی تنقید پر پولیس بھی حرکت میں آگئی غفلت برتنے پر پولیس انسپکٹر سمیت تین اہلکار معطل کردیئے گئے پولیس حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ کیمرہ مین سمیت تین نامزد افراد اور نامعلوم دولہا دلہن کیخلاف درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے-