اوچ شریف : ضلعی انتظامیہ سے اجازت نہ ملنے پرتاریخی میلے کا افتتاح نہ ہوسکا

اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار:حبیب خان) ضلعی انتظامیہ سے اجازت نہ ملنے پرتاریخی میلے کا افتتاح نہ ہوسکا
تفصیل کے مطابق 4 مئی سے شروع ہونے والے تاریخی میلے اوچ شریف کی پانچ روزہ تقریبات کا آغاز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ نہ ملنے کے باعث افتتاح نہ ہو سکا جس کا آج بروز جمعتہ المبارک کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ جاری ہونے پر آج بروز جمعتہ المبارک سے تقریبات کا آغاز ہو جائے گا ضلعی انتظامیہ کا سیکورٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جلد سیکورٹی کے انتظامات مکمل کر دیئے جائیں گےیاد رہے کہ قدیم تاریخی میلہ اوچ شریف کی تقریبات رمضان المبارک کی آمد اور انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باعث ملتوی کر دی گئیں تھیں، تاہم 4مئ کو ہونے والے میلہ کا سنتے ہی لوگ جوق در جوق میلے میں آنے لگے تاہم تقریبات کا آغاز نہ ہونے پر عوام مایوس دکھائی دینے لگے

Leave a reply