30 سے زائد موٹرسائیکل چوری کرنیوالا گینگ گرفتار

0
79

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی جاری ہے

پاکستان رینجرز (سندھ)اورپو لیس نے مشتر کہ کارروائی کر تے ہوئے کراچی کے علاقے سکندرگوٹھ میں دوران گشت موٹرسائیکلوں کی چوری کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان حذیفہ، عا کف اور عدیل کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ ایک عدد موٹر سا ئیکل بھی برآمد کرلی گئی۔

پا کستان رینجرز (سندھ) اور پو لیس نے سکندر گو ٹھ میں دوران گشت ملزم حذ یفہ کو مو ٹر سا ئیکل چوری کرتے ہو ئے رنگے ہا تھوں گر فتار کر لیا۔ ابتدا ئی تفتیش کے دوران ملزم حذیفہ نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے سا تھیوں عا کف اور عد یل کے ساتھ ملکر کراچی کے مختلف علا قوں سے 30سے زائد مو ٹر سا ئیکلیں چوری کر کے سپیئر پارٹس کی شکل میں بیچنے میں ملوث ہے۔ ملزم حذیفہ کی نشا ندہی پر اسکے سا تھی عاکف اور عد یل کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان نے مزید انکشا ف کیا کہ وہ کراچی کے مختلف علا قوں گلزارہجری، گلستان جوہر، گلشن اقبال، سکندر گوٹھ اور گردونواح سے مو ٹر سا ئیکلز چوری کرنے کی وارداتوں میں ملو ث ہیں۔

گرفتارملزمان کو بمعہ موٹرسا ئیکل مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز، منشیات اور گٹکاماوا فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری

جوہر آباد پولیس اسٹیشن
جوہر آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 اسٹریٹ کریمنلز کو شیل پیٹرول پمپ بلاک 9 دستگیر سے گرفتار کیا جنکی شناخت محمد حسن ولد محمد سدھیر اور وقار ولد عبدالعزیز کے ناموں سے ہوئی جبکہ ملزمان کے قبضے سے 2 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین نقد رقم چھینا ہوا موبائیل فون اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی. ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں

نارتھ ناظم آباد پولیس اسٹیشن
نارتھ ناظم آباد پولیس نے اندرون روڈ برما شیل پمپ بلاک B نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش میاں بیوی گرفتار کر لیے، گرفتار ملزمہ کی شناخت فاطمہ زوجہ میکائیل جبکہ ملزم کی شناخت میکائیل ولد عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے 510 گرام چرس، 38 بڑی پڑیاں اور 8 چھوٹی پڑیاں ہیروئین وزنی 100 گرام برآمد ہوئی

شریف آباد پولیس اسٹیشن
شریف آباد پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 2 اسٹریٹ کریمنل گرفتار کرلیے جنکی شناخت احسن اشرف ولد اشرف اور رمیز ولد طالب حسین کے ناموں سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے 1 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین اور 1 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی

گبول ٹاؤن پولیس اسٹیشن
گبول ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شہباز ولد محمد اشرف، فراز ود بدر اور یاسین ولد محمد سعید کے ناموں سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے چرس اور نقد زرفروخدگی برآمد ہوئی
جبکہ دوسری کاروائی کے دوران اسٹریٹ کریمنل ملزمان علی اکبر ولد عبدالحمید اور باقر علی ولد محمد یونس کے ناموں سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے 2 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزینز 2 عدد چھینے ہوئے موبائل فون برآمد کر لیے گئے

شاہراہِ نور جہاں پولیس اسٹیشن
شاہراہِ نور جہاں پولیس نے بروقت کارروائی کرکے یاسر ولد گل محمد، شاہد ولد تاج محمد اور میر نواب عرف چاچا ولد میر نواز کو گرفتار کر لیا جنکے قبضے سے تیار گٹکاماوا برآمد ہوا ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں

تھانہ گڈاپ سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی بحریہ ٹاون کراچی و منسلک علاقوں سے چوری کی وارداتیں کرنے والا 05 رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔جاوید 2۔علاؤالدین 3۔عبدالغفار 4۔الہی بخش اور 5۔عبدالرؤف شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے 1 لوہے کا گیٹ، ایک پیٹروکرش مشین اور ایک لوڈر رکشہ و دیگر سامان برآمد کر لیا گیا گڈاپ پولیس نے ملزمان کو گولا گبول گوٹھ نزد بحریہ ٹاؤن کراچی سے گرفتارکیاملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کہ تفتیش جاری ہے

Leave a reply