سہ فریقی اجلاس: افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ گئے

0
38

اسلام آباد: افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ گئے۔

باغی ٹی وی : چینی وزیر خارجہ بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان پہنچے ہیں جب کہ قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں دونوں وزرائے خارجہ پاکستان میں سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات کے لیے آئے ہیں۔

پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ: ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر افسران کی غیر مشروط …

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اورچن گانگ کے درمیان وسیع تر مذاکرات ہوں گے اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو چینی ہم منصب کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گےبلاول اور چن گانگ آج دوپہرمشترکہ نیوزکانفرنس سے خطاب کریں گے جبکہ سہ فریقی وزارتی اجلاس آج سہہ پہر کو ہوگا۔


پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے سہ فریقی مذاکرات آج ہوں گے جس میں تجارت اور دیگر معاملات پر بات چیت کی جائے گی،بلاول بھٹو زرداری، چن گانگ اورافغان وزیرخارجہ سہ فریقی اجلاس میں افغانستان میں امن، ترقی اورعلاقائی تعاون پر بات چیت کریں گے۔

توشہ خانہ کیس میں نیب میں طلبی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کی درخواستوں …

دوسری جانب اسلام آباد میں افغان وزیر خارجہ کی وزیر تجارت نوید قمر سے ملاقات ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ امیرخان متقی پرسلامتی کونسل کی جانب سے طویل عرصے سے سفری پابندی عائد تھی جبکہ ان کے اثاثے بھی منجمد ہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے طالبان انتظامیہ کے وزیرخارجہ امیر خان متقی کو پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے لیےپاکستان آنے کی اجازت دی ہے-

سلامتی کونسل کی 15 رکنی کمیٹی کو لکھے گئےخط میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن نے درخواست کی تھی کہ امیر خان متقی کو 6 سے 9 مئی کے درمیان ’پاکستان اورچین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے لئے استثنیٰ دیاجائے۔

عمران خان کو سی ٹی ڈی نے طلب کر لیا

Leave a reply