پولیس کی بڑی کامیابی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

0
42
terror

صوابی پولیس کی بڑی کامیابی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

تحریب کاری میں ملوث دہشتگرد شہریوں سے بھتہ خوری کا مطالبہ کرکے بھتہ نہ دینے کی صورت میں معزز شہریوں اور کاروباری حضرات پر ہینڈ گرنیڈ اور فائرنگ سے حملہ آور ہوتے تھے۔جنہوں نے 06 افراد کی قتل اور 4افراد کی اقدام قتل اور دیگر سنگین واردات کیے ہیں،

ڈی پی او صوابی کیپٹن (ر) نجم الحسنین کی واضح احکامات کی پیش نظر سماج دشمن عناصر کے خلاف ضلعی پولیس کا سرچ اپریشنز کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او یارحسین الطاف خان بمع پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ضلع صوابی میں تھانہ یارحسین ،ٹوپی،لاہور،کالوخان ،صوابی ،ضلع نوشہرہ پولیس و دیگر تھانے کو انتہائی مطلوب دہشتگرد عمران علی عرف عمرہ علی ولد انور علی سکنہ مہمند ایجنسی حال پلوسئی بانڈہ یارحسین کو بامسلح پستول گرفتار کیا گیا ،دہشتگرد کو جامع منصوبہ بندی اور مربوط آپریشن میں گرفتار کیا گیا،پولیس ٹیم نے دہشتگرد کوگرفتارکرکےصلاحیتوں کابھرپورمظاہرہ کیا،

دہشتگرد شوکت عرف مفتی جاوید کی نعش لواحقین کے حوالے

گرفتار دہشتگرد سے ماہر ٹیم تحقیقات کر رہی ہے ،جن سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔مذکورہ دہشتگرد صوابی پولیس و دیگر ضلع کو 11سالوں سے مختلف سنگین جرائم میں مطلوب تھا جنکو صوابی پولیس نے سائنسی سائنٹفک طریقے کمیونٹی پولسنگ کی بدولت علاقہ میں گرفتار کیا گیا ،دہشتگرد نے کئی بے گناہ افراد کی جانیں لی ہے ۔دہشت گرد عمران علی عرف عمرہ علی ولد انور علی سکنہ مہمند ایجنسی حال پلوسئی بانڈہ یارحسین کے خلاف 10سنگین مقدمات درج رجسٹرڈ ہیں

بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

Leave a reply