گرین بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ،پولیس اہلکار کی ہوئی موت

crim

شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،سرجانی ٹاؤن گرین بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید ہو گیا ہے،

مقتول عظیم اقبال منگھوپیر تھانے میں ہیڈ کانسٹیبل تھا ،گزشتہ رات شادی کی تقریب سے واپسی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ،قانونی کارروائی مکمل، میت ورثا کے حوالے کر دی گئی، مقتول عظیم اقبال بہن بھائیوں میں بڑا اور سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7 بی کا رہائشی تھا ،مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ مقتول کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی. مقتول کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کی بڑی عید کے بعد شادی ہونی تھی. میں کسی کو بد دعا نہیں دوں گی، حکام سے گزارش ہے بس انصاف فراہم کیا جائے.

مقتولکے ماموں کا کہنا تھا کہ میرے بھانجے سے کوئی لوٹ مار نہیں ہوئی. پولیس دعویٰ کرتی ہے کہ واقعہ مبینہ طور پر ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا. ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج کیا جائے گا .جائے وقوعہ کے اطراف سے مزید شواہد جمع کیے جا رہے ہیں. واقعہ ذاتی دشمنی کا ہے یہ ڈکیتی مزاحمت، مزید تفتیش جاری ہے.

دوسری جانب ضلع ایسٹ پولیس نے 36 گھنٹوں کے دوران مذید دو جراٸم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرلیا, تھانہ جمشید کوارٹر اور پی آٸی بی کالونی پولیس نے مختلف کاررواٸیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا, گرفتار منشیت فروشوں کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زاٸد منشیات چرس برآمد کی, گرفتار ملزمان کی شناخت آصف اور ندیم بوٹا کے نام سے ہوٸی, گرفتار ملزمان عادی جراٸم پیشہ ہیں, ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے, ملزمان پہلے بھی منشیات سپلاٸی کے دیگر مقدمات میں جیل جاچکے ہیں, گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا,

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ ،بھارتی ٹیم پرجوش، کھلاڑیوں کے جذبات

بلوچستان میں ظلم کی انتہاء۔۔۔ہوشربا تفصیلات

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ ،افتتاحی تقریب

مسجد میرج ہال والدین کیلیے سکھ کا سانس ,مسجدوں کو آباد نہیں ۔۔ مسجدوں میں آباد ہو جائیے

اداکارہ میرا کو مل گیا دولہا، کون ہے؟ سنیے نوجوانوں کے جذبات

Comments are closed.