سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض )تھانہ نیکا پورہ کا علاقہ ڈکیتوں، چوروں اور منشیات فروشوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا
تفصیل کے مطابق تھانہ نیکا پورہ کا علاقہ ڈکیتوں چوروں اور منشیات فروشوں کی تحفظ گاہ بن گیا۔ ڈی پی او حسن اقبال کی تعنیاتی میں دن دیہاڑے قتل وغارت چوری ڈکیتی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ،تھانہ نیکا پورہ کے علاقہ بڈھی بازار میں جیولری کی دوکان میں نااہل SHO افضال کی وجہ سے ڈکیتی ۔2نامعلوم ڈکیت تقریبا 2کروڑ روپے مالیت کا سونا اور نقدی چھین کر فرارہوگئے۔تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار،
بڈھی بازار میں الرفیق جیولرز کی دکان میں دن دیہاڑے 2نامعلوم ڈکیت موٹرسائیکل 125میں آگئےاسلحہ کے زور پر دکاندار محمد شفیق گوندل اور ٹھیکدارمبشراقبال کو اسلحہ کے زور پریرغمال بنا لیا ان سے تمام نقدی اور ایک سیف الماری بمعہ سونا 90/95تولہ چھین کر لے گئے ۔ڈکیت باآسانی موٹر سائیکل پر سیف الماری رکھ کر فرار ھوگئے۔تاجر برادری اس ڈکیتی کی واردات پر عدم تحفظ کا شکار ھے۔ تھانہ نیکا پورہ پولیس صرف مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے ۔واردات کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج بھی مل گئی ہے-

Shares: