اوچ شریف: شہر میں تجاوزات کی بھر مار ،شہریوں کوآمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) شہر میں تجاوزات کی بھر مار ،شہریوں کوآمد و رفت میں شدید دشواری کا سامناانتظامیہ کی کاکردگی پر سوالیہ نشان شہریوں کا اعلیٰ حکام سے متعلقہ اداروں کو بیدار کرنے کا مطالبہ
تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب کے مشہور ترین شہر اوچ شریف الشمس چوک سے للو والی پل تک احمد پور شرقیہ روڈ خیر پور ڈاھا روڈ تک سڑک کے اطراف سریا بجری٫ ریڑھی چھاپے والوں نے شہریوں کی ناک میں دم کیا ہوا ہے ۔فٹ پاتھ پر دکانداروں نے قبضہ کیا ہوا اور سڑک پر لوہے بجری ڈالی ہوئی ہے جو کہ حادثات کا سبب بن رہی ہیں ریڑھی والوں نے بھی ٹھیلے سجائے ہوئے ہیں
سارا سارا دن ٹریفک بلاک رہنا روز کا معمول بن چکا ہے۔ سریا بجری سیمنٹ کی دکانداروں کی تجاوزات کی وجہ سے لوگوں کا پیدل چلنا محال ہے
الشمس چوک سے غوث الاعظم چوک تک تجاویزات سے پیدل چلنا بھی دشواری کا سامنا ہے اس پورے ایریا میں سریا بجری دوکانداروں اور ریڑھی چھاپے والوں نے پوری روڑ اور فٹ پاتھ کو اتنی بے دردی سے یرغمال بنایا ہوا ہے
سڑک کے کنارے اور فٹ پاتھوں اور دکانوں کے باہر تجاوزات کی بھر مار کی بنیادی وجہ بلدیہ کے راشی اہلکار ہیں جو ان لوگوں سے بھتہ وصول کرتا ہے ۔ یہ راشی لوگ چند ٹکوں کے عوض عام شہری زندگی کا سکون برباد کر رہے ہیں۔ جب ان پر کسی طرف سے پریشر بڑتا ہے تو وہ ہائی کمان کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے ایک فرضی آپریشن کرتے ہیں جن دوکانداروں اور ریڑھی چھاپے والوں سے وہ بھتہ لیتے ہیں ۔ان کو پہلے ہی باخبر کردیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ لوگ اس دن روڑ سے غائب ہو جاتے ہیں شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی تجاوزات کو روکنے کا ایک ہی واحد حل ہے یہاں مہینوں ہفتوں کے بعد نہیں بلکہ دو چار دنوں کے بعد ریگولر آپریشن ہونا چاہیے اور بالخصوص ٹی ایم اے کے محکمے میں ایسی کالی بھیڑوں کی بھی نشاندہی ہونی چاہئے جو چند ٹکوں کے عوض تجاوزات کی بھرمار کا سبب بنتے ہیں۔اسی طرح برا حال ہے اوچ شریف شہر میں ہر جگہ ہر طرف قبضہ گرپ مافیا اور تجاوزات کی بھرمار ہے ۔مجال ہے ذمہ دار محکمہ ان لوگوں کے خلاف کوئی ایکشن لے ۔ہم ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے پر زور اپیل کرتے ہیں اوچ شریف میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے احکامات جاری کریں

Leave a reply