چترال: وادی کیلاش میں داخلے پر سیاحوں سے 500 روپے وصولی کا انکشاف

چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی کی رپورٹ) وادی کیلاش میں داخلے پر سیاحوں سے 500 روپے وصولی کا انکشاف
تفصیل کے مطابق وادی کیلاش جانے والے سیاحوں کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے کہ چترال انتظامیہ نے سیاحوں پر کیلاش جانے کے لئے ٹیکس شرح 500 روپے کر دی۔اس سے قبل کیلاش جانے والے سیاحوں سے ٹول ٹیکس 50 روپے وصول کیا جاتا تھا، ٹیکس کی شرح میں اضافہ سے وادی کیلاش کی ہوٹل مینجمنٹ، دکانداروں اور ڈرائيورز یونین کو بھی بہت بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔
ہوٹل مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ ٹول ٹیکس بڑھانے سے سیاح دوسرے سیاحتی مقامات کا رخ کریں گے جس سے کیلاش کلچر ترقی کے بجائے پستی اور زوال کا شکار ہو گا۔

دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ٹوکن رسید بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں 4 سیاحوں سے 2 ہزار روپے وصول کیے گئے۔ٹوکن میں کہا گیا ہے کہ یہ رقوم کیلاش کے لوگوں کی ویلفیئر پر لگائے جائیں گے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے بتایا کہ وادی کیلاش آنے والے سیاحوں سے 500 روپے نہیں لیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ سیاحوں سے 500 روپے لینے والے اہلکار کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی ہے

Leave a reply