اوچ شریف : سیکورٹی خدشات،تعطل کا شکارتاریخی میلہ،منظوری کے بعد باقاعدہ افتتاح کردیاگیا

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) قدیمی تاریخی شہر اوچشریف میں سیکورٹی خدشات کے باعث تاریخی میلہ کی تعطل کا شکار تقریبات کی ضلعی انتظامیہ سے منظوری ملنے کے بعد باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جس کا افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی بہاول پور کے ڈویثرنل جنرل سیکرٹری و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی اور پیپلز پارٹی کے رہنما متوقع امیدوار پی پی حلقہ 250 مخدوم سید عامر علی شاہ نے کیا جس سے شہریوں میں میلے کی تقریبات منسوخ ہونے کی گردش کرتی افواہیں دم توڑ گئیں اور ان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اس موقع پر مخدوم سید علی حسن گیلانی اور مخدوم سید عامر علی شاہ کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم ضلعی انتظامیہ کے مشکور ہیں جنہوں نے سیکورٹی خدشات کو دور کر کے شہریوں کو میسر آنے والی سستی تفریح کا موقع فراہم کیا ان کا کہنا تھا کہ میلے کی تقریبات کے تعطل میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا جو صرف سیاسی حریفوں کی جانب سے افواہ تھی بہت جلد یہ افواہ ساز فیکٹری بند ہو جائے گی افتتاح کے اس موقع پر ملک و قوم کے استحکام بہتری ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ ساتھ ربن بھی کاٹا گیا جبکہ شہریوں کی جانب سے عوام میں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے مخدوم سید علی حسن گیلانی اور مخدوم سید عامر علی شاہ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے انہیں دستار بھی پہنائی گئی اس موقع پر ولی عہد چیف آف سادات مخدوم زادہ سید حسنات مزمل بخاری ، خواجہ حسین نادر ، محمد عنصر خان مستوئی اور پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ غوث الاعظم ہاؤس کے ترجمان محمد عمران دانش بڈانی و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے

Leave a reply