اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) میلہ اوچ شریف :سیکورٹی اداروں کی رپورٹس کے باوجود سوئی گیس کی مین سپلائی لائن کے قریب میلہ سج گیا، کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، پابندی کے باوجود سپیکر اور ساؤنڈ سسٹم کا بے دریغ استعمال، منتظمین نے ضلعی انتظامیہ کے تحریری احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، قریبی آبادی کے مکین اذیت میں مبتلا، تفصیل کے مطابق میلہ اوچ شریف کی محدود اجازت کے بعد میلہ منتظمین نے ضلعی انتظامیہ کے تحریری احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میلے کے پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں اور سخت پابندی کے باوجود سوئی گیس کی مین سپلائی لائن کے ساتھ سرکس اور دیگر تفریح کے پروگرام جاری ہیں عوام کے بے تحاشا رش کی وجہ سے کوئی بھی حادثہ پیش آنے کا اندیشہ ہے اس سلسلے میں سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے میلے کے آغاز سے پہلے ہی انتظامیہ کو ساری صورتحال سے آگاہ کر دیا تھا میلہ میں ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کرونا ایس او پیز ،لاوڈ سپیکر اور ساؤنڈ سسٹم پر کھیل تماشے دکھائے جا رہے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو ایک ہی ہال کے نیچے سرکس دکھائی جا رہی ہے بے تحاشا شور سے قریبی آبادی کے مکین اذیت میں مبتلا ہیں شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی  2003ء سے اب تک  مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے  ہیں  اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








