میرپورخاص :نویں اور دسویں کے امتحانات،بجلی غائب،2 طالب علم گرمی سے بے ہوش

میرپورخاص،باغی ٹی وی ( نامہ نگار،شاہزیب شاہ )نویں اور دسویں کے امتحانات،بجلی غائب،طلباء وطالبات گرمی سے نڈھال
تفصیل کے مطابق میرپورخاص بورڈ کے تحت کلاس نویں اور دسویں کے امتحانات کے پرچوں کا آغاز آج 8 مئی بروز پیر سے کردیا گیا ہے ،انتہائی شدید گرمی میں ہونے والے امتحانات میں واپڈا نے اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے لوڈ شییڈنگ کا شیڈول تبدیل نہیں کیا، انتہائی سخت گرمی میں پیپر دینے والے بچے گرمی کی شدت کی وجہ سے بے حال ہوگئے، گورنمنٹ عادل بوائز ہائی سکول میں آذان نامی طالب علم بیہوش ہوگیا اوردوسرے طالب علم کے بھی بیہوش ہونے کی اطلاعات ہیں، پیپروں کے دوران بورڈ کنٹرولر قاضی فضل الدین نے امتحانی مراکز کادورہ کیا، جسمیں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھانسنگھ آباد ، گورنمنٹ اقراء بوائز ہائی سکول بھانسنگھ آباد ، گورنمنٹ عادل بوائز ہائی سکول بھانسنگھ آباد ، گورنمنٹ قائدملت بوائز ہائی سکول شامل ہیں ، کنٹرولر میرپورخاص بورڈ قاضی فضل الدین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرپورخاص بھر میں انتہائی پرسکون ماحول میں کلاس نویں اور دسویں جماعت کے پیپر ہورہے ہیں، مگر واپڈا حکام سے بارہا رابطہ کئے جانے کے باوجود پیپروں کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کی گئی اور انتہائی گرمی میں طلباء پیپر دینے پر مجبور ہیں، لوڈ شیڈنگ کی ہی وجہ سے امتحانی مراکز میں دو طالب علم بے ہوش ہو ئے، بورڈ کنٹرولر قاضی فضل الدین نے کہا کہ ہم واپڈا کے پیپروں کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کرنے کے عمل کی انتہائی شدید اور بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں .. انکے ساتھ پرنسپل سر آصف خان اور میرپورخاص بورڈ کے دیگر افسران بھی موجود تھے

Leave a reply