عمران خان پر تنویر الیاس برس پڑے

0
43
tanveer ilyass

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اداروں اور افسران کیخلاف بیانات پر تحریک انصاف کے رہنما ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس عمران خان پر برس پڑے

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ ایک سال سے عمران خان اورپی ٹی آئی رہنما اداروں کیخلاف لوگوں کے ذہن میں خدشات پیدا کررہے ہیں، آپ پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں عوام اور مسلح افواج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے قوم مسلح افواج پر یقین رکھتی ہے اور یہ اعتماد کا رشتہ ہے

تنویر الیاس کا مزید کہنا تھا کہ مسلح افواج ملک و قوم کیلئے قربانیاں دیتی ہیں مسلح افواج ملک و قوم کی سکیورٹی کی ضامن ہیں قوم کو مسلح افواج پر ناز ہے فخر ہے آپ بدظنی پیدا کررہے ہیں آپ پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں، جڑوں پر حملہ کر رہے ہیں، یہ وقت ہے کہ ایسے کاموں اورعوامل کی نہ صرف سرکوبی کی جائے بلکہ شدید مذمت کی جائے، ایسے عوامل کی مذمت کرنی ہوگی اس کے لیے سب اپنا کردار اد اکریں پاکستان کو کمزور کرنے والے عوامل کو روکنے کیلئے تمام محب وطن لوگوں کو آگے آنا ہوگا، عوام اور مسلح افواج کےدرمیان رشتوں میں بگاڑ اور دراڑ ڈالنے کی کوشش کو روکنا ہوگا

واضح رہے کہ عمران خان سے جب سے وزارت عظمی کی کرسی گئی ہے عمران خان تب سے ہی ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف بے بنیاد ہرزہ سرائی کر ریے ہیں تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم بھی اداروں کے خلاف مسلسل ہرزہ سرائی کر رہی ہے

Leave a reply