باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات، پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عدالتوں میں عمران نیازی کیلئے ضمانتوں کا اتوار بازار لگا ہوا ہے
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری، اسکے بعد ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، عمران خان کی ضمانت اور پھر لاہور آمد کے حوالہ سے سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات، پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان دوبارہ دھمکی دے رہے ہیں، اس نے کہا ہے کہ دوبارہ گرفتار کیا گیا تو ری ایکشن ہو گا، یہ عمران خان کی دھمکی پاکستان کی 22 کروڑ عوام کو تھی، عمران خان ملکی سالمیت کیخلاف جو کام کرے وہ معاف ہے پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کو کبھی انصاف نہیں ملا،
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایک ملک میں دو قانون نہیں چل سکتے ملک کو ڈنڈے اوربدمعاشی سے چلایا جا رہا ہے عمران خان جو مانگ رہا ہے وہ بھی مل گیا جو نہیں مانگ رہا وہ بھی مل گیا عمران خان کو جو ضمانت ملی وہ کسی کو ملی نہ ملے گی عدالتوں میں عمران نیازی کیلئے ضمانتوں کا اتوار بازار لگا ہوا ہے سب کیلئے یکساں حقوق کی اہمیت کہاں گئی اس شخص کو سب معاف ہے،اسے بلینکٹ ضمانت دی گئی۔ عدالت کو کیوں نہیں کہا میرے کارکنوں کو بھی رہا کرو۔ ان کی اقتدار کی بھوک ختم نہیں ہو رہی
پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔