ٹک ٹاکر حریم شاہ نے وزیرِداخلہ رانا ثنا اللہ کو انٹرنیٹ بحال نہ کرنے پر دھمکی دی جس کے کچھ گھنٹوں بعد انٹرنیٹ بحال پوگیا-

باغی ٹی وی : وزیرِداخلہ پنجاب کے حکم پر پی ٹی اے نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کر رکھی ہے جس پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس پر حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں رانا ثنا کو انٹرنیٹ بحال نہ کرنے پر دھمکی دی ہے-

حریم نے اپنی ٹوئٹ رانا ثنا اللہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر رانا جی نے آج رات تک انٹرنیٹ بحال نہ کیا تومیں نے ویڈیوز بحال کر دینی ہے۔

دھمکی آمیز ٹوئٹ کے بعد حریم شاہ کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر بھرپور تبصرے کئے جارہے ہیں۔

ملک کے خراب حالات سے پریشان عوام نے جہاں حریم شاہ کی ٹوئٹ پر دلچسپ تبصرے کیے، وہیں لوگوں نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا کہ ان کی ایک دھمکی نے انٹرنیٹ سروسز بحال کروادیں کئی صارفین نے حریم شاہ کو مشورہ دیا کہ وہ ویڈیوز بحال کر ہی دیں جبکہ کئی نے یہ جان کر حیرت کا اظہار کیا کہ حریم شاہ کے پاس رانا ثنا اللہ کی بھی ویڈیوز موجود ہیں یہ وزیرِداخلہ کیلئے فکر کی بات ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ حریم شاہ کی ٹوئٹ کے کچھ گھنٹوں بعد ملک میں جزوی طور پر انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 9 مئی سے موبائل انٹرنیٹ سروسز اور سوشل میڈیا ایپس بند تھیں، تاہم 12 مئی کی شب کو انہیں جزوی طور پر بحال کردیا گیا تھا انٹرنیٹ سروسز اور سوشل میڈیا ایپس کو عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد بند کیا گیا تھا تاکہ ملک بھر میں امن و امان قائم رکھا جا سکے۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان کی جانب سے ہنگامے اور جلاؤ گھیراؤ شروع کیا گیا تھا، جس کے بعد حکومت نے انٹرنیٹ سروسز اور سوشل میڈیا ایپس بند کردی تھیں-

Shares: