اسلام آباد: وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حساس تنصیبات پر حملوں کے پیچھے اور یادگار شہدا کی بے حرمتی کے پیچھے تمہاری منصوبہ بندی ہے-

باغی ٹی وی :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ دہشت گردہی ملک پرحملہ آور ہوتے ہیں،تم ماسٹرمائنڈ ہو ایوانِ صدر میں کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہو رہی یہ قوم کا 60 ارب میری مرضی نہیں چلے گی فارن ایجنٹ اوراس کا ایجنڈا بھی پوری طرح بے نقاب ہوچکا آپ کی ملک دشمنی اور مسلح جتھے بے نقاب ہوگئے۔

خفیہ مقدمات میں بھی گرفتاری کا خدشہ،عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر …

قبل ازیں اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جس طرح عمران خان کو عدالت سے بنڈل ریلیف ملا اس پر رد عمل عوام کا حق ہے وزیراعظم شہباز شریف نے توہین عدالت نہیں کی انہیں نا اہل نہیں کیا جاسکتا،مسلم لیگ ن کی جانب سے پرامن احتجاج کیا جائےگا۔

کراچی :فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق

Shares: