9 مئی کومیانوالی ایئربیس پر پلان کے تحت حملہ کیا گیا،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

0
41

لاہور: نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو پلان کے تحت میانوالی ایئربیس پر حملہ کیا گیا۔

باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو پنجاب میں دہشتگردی کے ہولناک واقعات ہوئے، میانوالی بیس پر اٹیک کو پوری طرح پلان کیا گیا اور وہاں جہازوں کو جلایا گیا وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ ایئربیس حملے کی پوری فوٹیج ان کے پاس ہے۔

باجوڑ میں بھی پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو 6 سو کروڑسے زائد کا نقصان ہوا، صوبے میں 23 بلڈنگز کو نقصان پہنچایا گیا، 108 گاڑیوں کو جلایا گیا، گاڑیوں کا پورا شو روم جلا دیا گیا، 2 میٹرو اسٹیشنز کو بھی جلایا گیا،واسا کی 6 گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی سی ایس ڈی اسٹور کو لوٹا گیا اور پھر جلا ڈالاانہوں نے عسکری ٹاور پر حملے کا پلان بنا رکھا تھا۔

مسٹر نقوی نے کہا کہ ائیر بیس کے حملہ آور مسلح تھے اور وہ اڈے پر کھڑے تمام طیاروں کو تباہ کرنا چاہتے تھے مشتعل افراد نے میانوالی میں جی پی او آفس کو بھی نذر آتش کرنے کی کوشش کی لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کے اسی گروپ نے عسکری ٹاور پر بھی حملہ کیا۔

کراچی میں پی ٹی آئی احتجاج:رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والا باپ بیٹا گرفتار

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، لیکن جناح ہاؤس پر حملہ سیاسی پارٹی کا ورکر نہیں کرسکتا، جنہوں نے کور کمانڈر ہاؤس جلایا انہوں نے ہی عسکری ٹاور کو جلایا، شرپسندوں کے سارے کے سارے اہداف وہ تھے جو طالبان کی ہٹ لسٹ کے ٹارگٹ تھے کچھ شرپسند عاصر پکڑے گئے ہیں اور دیگر بھی پکڑے جائیں، کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے غنڈوں نے سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا فسادیوں نے سیف سٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کو نقصان پہنچایا جناح ہاؤس پر 3800 افراد نے حملہ کیا یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں گرفتار کریں اورن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی-

عمران خان اپنے پسندیدہ چیف جسٹس کی چھتری کے نیچے چھپ نہیں سکیں گے،احسن اقبال

انہوں نے 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پھوٹ پڑنے والے توڑ پھوڑ کے واقعات میں ملوث ہر پرتشدد عنصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم کیا پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے ان تمام واقعات میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

Leave a reply