گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارچوہدری عبدالرحمن جٹ )غیرت کے نام پر بنت حوا بھائی کے ہاتھوں قتل
تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن قتل کر دی چک نمبر 414 ج ب کے غلام محمد کی 22سالہ بیٹی صفیہ بی بی نے گاؤں کے نواز کو گھر بلایا ہوا تھا کہ اسکا 17 سالہ بھائی بابر علی موقع پر آگیا جس پر نواز فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تو بابر علی نے کلہاڑی کے وار کرکے بہن کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا، اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے نعش تحویل میں لے کر رورل ہیلتھ سنٹر نواں لاہور منتقل کردی ہے اور قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے

Shares: