اسلام آباد عالمی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

0
44

اسلام آباد عالمی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، چین کے وزیر خارجہ اگلے ہفتے پاکستان آ رہے ہیں، سعودی عرط اور عرب امارات کے وزیر خارجہ کل پاکستان آئیں گے

پاک افغان چین سہ فریقی اجلاس ہفتہ کے روزاسلام آباد میں ہوگا،چینی وزیرخارجہ وانگ ژی اورافغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی پاکستان آئیں گے،پاکستانی وفد کی قیادت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے .

پاک چین اقتصادی راہداری کی افغانستان تک توسیع ایجنڈےکاحصہ ہے،افغان امن ومفاہمتی عمل پرسہ فریقی مشاورت کی جائے گی،افغان مفاہمتی عمل پراب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا،افغانستان کےاندرترقیاتی عمل میں پاک چین کردارپربات چیت ہوگی

سعودی عرب کے بعد عرب امارات کی اہم شخصیت کی پاکستان آمد متوقع

متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کل پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے،

وزیراعظم عمران خان سے بھی یو اے ای کے خارجہ ملاقات کریں گے،یو اے ای کے وزیر خارجہ عسکری حکام سے بھی ملاقات کریں گے ،و اے ای کے وزیر خارجہ دفتر خارجہ حکام سے بھی ملاقات کریں گے ،ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی .

قبل ازیں خبر آئی تھی کہ سعودی وزیر خارجہ کل ایک دوزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، سعودی عرب کے سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کل بدھ کو ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے،

اعلامیہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے، سعودی وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے .

Leave a reply