میرپور خاص : صحافت کی آڑ میں منشیات کادھندہ کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار
میرپورخاص ،باغی ٹی وینامہ نگار شاہزیب شاہ )صحافت کی آڑ میں منشیات کادھندہ کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار
تفصیل کے مطابق میرپورخاص کے شہید دین محمد لغاری پولیس اسٹیشن عرف تعلقہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او افتخار احمد باجوہ نے منشیات فروشوں اور زرد صحافت کا گٹھ جوڑ ثابت کردیا ، پولیس اسٹیشن شہید دین محمد لغاری المعروف (تعلقہ تھانہ) پر چند روز قبل تعینات ہونیوالے ایس ایچ او افتخار احمد باجوہ کی اپنی حد کے مرکزی منشیات فروش مفرور ملزم عرفان پنہور کیخلاف زبردست کارروائی۔ مضبوط سیاسی اثرو رسوخ کے حامل مفرور ملزم عرفان پنھور کے گھر پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مین پڑی کے تیار سات کٹے برآمد کرلئے، چھاپے کے دوران ملزم عرفان پنھور کی پولیس حراست سے فرار ہونے کی کوشش، ایس ایچ او تعلقہ افتخار احمد باجوہ نے ملزم عرفان پنھور کا تعاقب کرتے ہوئے دوبارہ گرفتار کرلیا، جرواری شاخ سے متصل بسم اللہ ٹاٶن کے عقب پر آموں کے باغ میں مقامی اسپیشل برانچ کی مصدقہ معلومات سے ایس ایچ او تھانہ تعلقہ افتخار احمد باجوہ نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم عرفان پنھور کے گھر پر چھاپہ مارا اور بڑی تعداد میں تیار مین پڑی کے سات سے زائد کٹے تحویل میں لیکر مفرور ملزم عرفان پنھور کو گرفتار کرلیا تاہم ملزم پولیس کو چکمہ دے کر بھاگ نکلا ،متعلقہ ایس ایچ او افتخار باجوہ نے پھرتی سے مفرور ملزم عرفان پنھور کا تعاقب کرتے ہوئے اپنے آہنی ہاتھوں سے اسے فوراً ہی دبوچ لیا۔ قانون کے آہنی ہاتھوں سے ملزم کے ہوش ٹھکانے لگ گئے۔ مفرور ملزم عرفان پنھور کو متعلقہ تھانے کے حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیا گیاہے واضح رہے کہ میرپورخاص میں گزشتہ دو ماہ سے میرپورخاص پولیس کی جانب سے منشیات جس میں مین پڑی مضر صحت گٹکا سفینہاور دیگر ممنوعہ منشیات شامل ہیں کے خلا ف سخت ترین کاروائیاں جاری ہیں ،مجرم بھی گرفتار کئے جارہے ہیں ، وہیں میرپورخاص میں ہی منشیات کا کاروبار تھوڑی سی احتیاط کے ساتھ بام عروج پر ہے ، میرپورخاص میں یہ سہرا انسپکٹر افتخار احمد باجوہ کے سر باندھا جائیگاکہ ملزم عرفان پنھور کا تعلق میرپورخاص ایک نام نہاد صحافی سے ہے اور اب ملزم عرفان پنھور کی گرفتاری کے بعد یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی ہے کہ میرپورخاص میں منشیات کا کاروبار بلیک میلر صحافی اور زرد صحافت کے علمبردار کر رہے ہیں.