اوکاڑہ :انجمن تاجران رینالہ کا پولیس سے اظہار یکجہتی و تشکر کے لئے واک کا اہتمام

اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)انجمن تاجران رینالہ کا پولیس سے اظہار یکجہتی و تشکر کے لئے واک کا اہتمام
انجمن تاجران رینالہ کا پولیس سے اظہار یکجہتی و تشکر کے لئے واک کا اہتمام ،ڈی ایس پی منزہ کرامت پر شہریوں نے پھولوں کی بارش کر دی رپورٹ کے مطابق ملک کی موجود سیاسی صورتحال اور رینالہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں نمایاں کمی کی وجہ سے انجمن تاجران کے صدر چوہدری شکیل احمد۔شیخ حماد رضا۔لالہ طارق سیف۔ملک قاسم امیر۔ حاجی عبدالغفور۔مولانا حاجی جاوید pgs۔چوہدری عبدالرؤف سرفراز انجم اور چوہدری عبدالسلام سمیت تمام انجمن تاجران کے عہدیداران و ممبران نے ایک واک کا اہتمام کیا واک کے آغاز میں ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان نے بھی شرکت کی اس کے بعد واک کا باقاعدہ آغاز پھاٹک بازار سے کیا گیا اور یہ واک بلدیہ چوک میں جا کر اہتمام پذیر ہوئی۔اس واک کی قیادت ڈی ایس پی رینالہ منزہ کرامت کر رہیں تھیں جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی اختر خان و دیگر پولیس افسران و ملازمین بھی ان کے ہمراہ تھے شہریوں نے ڈی ایس پی رینالہ سرکل و دیگر ملازمین پر پوپھولوں کی بارش کر دی اور ان سے خوب یکجہتی کا اظہار کیا بعدازاں واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے منزہ کرامت نے شہریوں و تاجران کی پولیس سے اس والہانہ محبت پر شکریہ ادا کیا اور کہا انشااللہ جرائم کا علاقہ سے قلع قمع کر دیا جائے گا اور جرائم پیشہ عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Leave a reply