سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر،شاہد ریاض )ضلع اور تحصیل کچہریوں میں سیکورٹی آڈٹ کے احکامات جاری
تفصیل کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ نے ضلع اور تحصیل کچہریوں میں سیکورٹی آڈٹ کے احکامات جاری کر دئیے،ایس ایچ او ز اور ڈی ایس پیز اپنے علاقوں میں واقع کچہریوں کی سیکورٹی روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں،سیکورٹی ایس اوپیز کی تکمیل پویس کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او حسن اقبال نے آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر کے پولیس افسران کو پروفیشنل ہدایات دیتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ضلع اور تحصیل کچہریاں ایسے مقامات ہیں جہاں پر متحارب فریقین کا آنا جاناروزانہ کا معمول ہے،جس کی وجہ سے متحارب فریقین کے مابین تصادم کے خدشات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں،پولیس اس طرح کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کرے کہ کچہریوں میں آنے والے متحارب فریقین اور گروپوں میں تصادم کے امکانات کو کم سے کم کیا جا سکے،ڈی پی او حسن اقبال نے کہا کہ اسلحہ چاہے لائسنسی ہو یا ناجائز،ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر سخت پابند ہے اس پابندی کا اطلاق ضلع اور تحصیل کچہریوں میں کئی گنازیادہ ہوتا ہے،ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی او ز روزانہ کی بنیاد پر اپنے علاقوں میں واقع کچہریوں کی سیکورٹی کو چیک کریں،سیکورٹی ایس او پیز کی تکمیل کو یقینی بنائیں کیوں کہ یہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،ڈی پی ا وحسن اقبال نے کہا کہ میں خود بھی کچہریوں کی سیکورٹی چیک کرنے کے لئے سربپرائیز وزٹ کروں گا اگر کہیں سیکورٹی لیپس نظر آیا تو ذمہ دار پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ احتسابی کارروائی ہو گی

Shares: