مزید دیکھیں

مقبول

کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر ایک تیز رفتار خونی...

رمضان المبارک میں بینکوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

کراچی: رمضان المبارک کے دوران بینکوں کے اوقاتِ کار...

ریونیو شارٹ فال کے لیے کوئی گنجائش نہیں،آئی ایم ایف

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم...

اوکاڑہ: ریسکیو 1122 نے گزشتہ ماہ 4567 ایمرجنسی کالز پر رسپانس کیا

اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر...

جناح ہاؤس کے اندر، باہر موجود خواتین کی فہرست تیار،گرفتاری کا امکان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور سمیت کئی شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنان نے قیادت کی کال پر جلاؤ گھیراؤ کیا اور افواج کی تنصیبات کو تباہ کیا، لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا گیا،کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنے والے افراد کی شناخت کر لی گئی ہے، تحقیقاتی اداروں نے ایک لسٹ بھی جاری کی ہے جس میں انکے نام اور تصاویر بمعہ ایڈریس شامل ہیں، کچھ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے

اب میڈیا رپورٹس کے مطابق کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں نو مئی کو ہونیوالے حملے کے موقع پر ہاؤس کے اندر اور باہر موجود خواتین کی بھی ایک فہرست تیار کر لی گئی ہے،جلد انکی گرفتاری کا بھی امکان ہے، پولیس نے 300 کے قریب خواتین کی فہرست تیار کی ہے جو اسوقت کور کمانڈر ہاؤس کے اندر یا باہر موجود تھیں، خواتین کی فہرست ٹیکنیکل اور انٹیلی جنس ذرائع کی مدد سے تیارکی گئی ہے ، نگران حکومت سے منظوری کے بعد ان خواتین کی گرفتاری شروع کی جائے گی

پولیس ںے حملے کے آغاز سے اختتام تک جائے وقوعہ پر موجود رہنے والے شرپسند عناصر کی شناخت کر لی،مذکورہ افراد کی شناخت کا عمل جیو فینسنگ کے زریعے مکمل کیا گیا،جیو فینسنگ میں مذکورہ تیس افراد حملے کے شروع سے لے کر آخر تک موجود رہے،شناخت ہونے والے زیادہ تر شرپسند عناصر لبرٹی چوک سے جناح ہاؤس پہنچے،کچھ شر پسند عناصر مختلف علاقوں سے پہلے لبرٹی چوک اور پھر جناح ہاؤس پہنچے،شر پسند عناصر کی شناخت کے بعد گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا

دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما عباد فاروق سمیت 124 کارکنوں کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا ،تین مختلف علاقوں کی پولیس نے ملزموں کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا ،سرور روڈ پولیس نے جناح ہاؤس کیس میں عباد فاروق سمیت 94، گلبرگ پولیس نے 22 اور مغل پورہ پولیس نے 7 کارکنوں کو عدالت میں پیش کیا اور ان کی شناخت پریڈ کیلئے استدعا کی عدالت نے استدعا منظور کر تے ہوئے تمام 123 ملزموں کو 7 دنوں کیلئے جوڈیشل ریمانڈ میں جیل دیا او ان کی شناخت پریڈ کی ہدایت کردی

پاکستان میں توقع سے بڑھ کر پیار ملا، بھارتی برج ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، کھلاڑیوں کا شاہی قلعہ کا دورہ

برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، بھارتی ٹیم لاہور پہنچ گئی

بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

 ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan