کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ سے ترجمان وزیراعلی بلوچستان بابر یوسفزئی کی ملاقات
ملاقات میں باہمی دلچسپی اور صوبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا کہ پائیدار ترقی و امن کیلیے تمام محکموں اور سربراہان کے درمیان مضبوط روابط کی ضرورت ہے،اچھی طرز حکمرانی کیلیے آئینی اور انتظامی سربراہان کا منتخب نمائندوں سے مسلسل رابطے اور مشاورت ناگزیر ہے،گورنر نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں سے ملاقات اور مشاورت کرتا ہوں-
ترجمان وزیراعلی بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا کہ عبدالولی کاکڑ صوبے کے آئینی سربراہ کے ساتھ ساتھ ایک سینیئر سیاستدان ہیں،گورنر بلوچستان کی رہنمائی میں صوبے میں پائیدار امن و ترقی کا سفر جاری رہے گا

Shares: