ڈی جی خان(باغی ٹی وی ) اینٹی کرپشن کی قبضہ مافیا کے خلاف دبنگ کارروائی،پرویز الٰہی کے مبینہ فرنٹ مین سے جنرل بس سٹینڈ پر قبضہ شدہ سرکاری زمین اینٹی کرپشن نے واگذار کرالی،فیصل موورز سے 108607380 روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروا لی گئی۔
تفصیل کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کے حکم پر سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ پر مقدمہ نمبر 12/23 درج کرکے چوہدری ارشد سابقہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازی خان اور سابقہ CM پنجاب کے مشیر طارق زمان گجر MD فیصل موورز ڈیرہ غازی خان گرفتار کرلیا گیا۔ ظفر عباس چانڈیہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی بروقت کارروائی سے قیمتی سرکاری اراضی مالیتی مبلغ108607380 روپے قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی گئی۔
ڈی جی خان: اینٹی کرپشن کی قبضہ مافیا کے خلاف دبنگ کارروائی،پرویز الٰہی کے مبینہ فرنٹ مین سے جنرل بس سٹینڈ پر قبضہ شدہ فیصل موورز سے قیمتی سرکاری زمین واگزار کروا لی گئی۔@BaaghiTV @MumtaazAwan pic.twitter.com/Ynw8Mr6g5W
— Dr.Mustafa Badani (@DrMustafa983) May 19, 2023
یہ زمین سابقہ CM پنجاب سردار عثمان بزدار کی سیاسی پشت پناہی اور سپیڈو بسیں چلانے کا جھانسہ دے کر سرکاری زمین پر قبضہ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں
ڈی جی خان : سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب گرفتار
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان جناب خرم پرویز صاحب نے ظفر عباس چانڈیہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی عمدہ کاروائی کو سراہا ۔
یہ بھی پڑھیں
ڈی جی خان:مونس الٰہی کے مبینہ فرنٹ مین کا اربن ٹرانسپورٹ کی آڑمیں سرکاری زمین پر قبضہ ،اسی اڈے سے بین الصوبائی بس سروس شروع کردی
عوامی حلقوں میں اینٹی اینٹی کرپش کی موثر کاروائی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔