ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر دھماکہ ہوا ہے واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کر دیں،
جماعت اسلامی کی جانب سے کہاگیا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ کیا گیا سراج الحق قافلے کی صورت میں ژوب میں جلسہ عام سے خطاب کے لیے جا رہے تھے خودکش حملہ آور نے اس دوران سراج الحق کی گاری کے قریب خود کو دھماکہ سے اڑایا سراج الحق اس حملے میں محفوظ رہے جماعت اسلامی کے 7 کارکنان زخمی ہیں، 4 کی حالت نازک ہے امیر جماعت اسلامی سراج الحق شیڈول کے مطابق جلسہ عام سے خطاب کریں گے
واقعہ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیر لیا سراج الحق کا قافلہ نیو اڈہ کے قریب سے گزر رہا تھا کہ دھماکا ہوا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو پولیس لائن ژوب منتقل کر دیا گیا امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جلسے سے خطاب کرنا تھا دھماکہ کے بعد سیکورٹی فورسسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا،بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹیم موقع پر پہنچ گئے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں ، امیر جماعت اسلامی شیڈول کے مطابق جلسہ عام سے خطاب کریں گے ،سراج الحق ژوب میں جلسے سے خطاب کے لیے جارہے تھے خودکش حملہ آور نے گاڑی کے قریب خود کو اڑایا
امیر العظیم سکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق حملہ میں محفوظ رہے، سکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پر بلوچستان میں خودکش حملہ ہوا ہے حملہ آور مارا گیا ہے ہے الحمدللہ سراج الحق اور دیگر تمام احباب محفوظ ہیں
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پر بلوچستان میں خودکش حملہ ہوا ہے حملہ آور مارا گیا ہے ہےالحمدللہ سراج الحق اور دیگر تمام احباب محفوظ ہیں
— Ameer Ul Azim (@Ameerulazim) May 19, 2023
جماعت اسلامی کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کہا گیا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر ژوب بلوچستان میں خود کش حملہ، حملہ آور مارا گیا۔ الحمدللہ سراج الحق محفوظ ہیں۔ جلسہ عام سے خطاب کے لیے ژوب میں موجود تھے
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر ژوب بلوچستان میں خود کش حملہ، حملہ آور مارا گیا۔
الحمدللہ سراج الحق محفوظ ہیں۔ جلسہ عام سے خطاب کے لیے ژوب میں موجود تھے— Jamaat e Islami Pakistan (@JIPOfficial) May 19, 2023
سراج الحق کے بیٹے نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امیر محترم سراج الحق صاحب سے ٹیلی فون رابطہ ،الحمدللّٰه امیر محترم صاحب محفوظ ہیں اور کارکنان عافیت سے ہیں
امیر محترم سراج الحق صاحب سے ٹیلی فون رابطہ
الحمدللّٰه امیر محترم صاحب محفوظ ہیں اور کارکنان عافیت سے ہیں— 𝗭𝗶𝗮 𝗨𝗹 𝗛𝗮𝗾 (@ziaulhaqjip) May 19, 2023
امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر خود کش حملے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جماعت اسلامی کا ایک قافلہ جا رہا ہے، لوگ پیدل بھی ساتھ چل رہے ہیں، اچانک سراج الحق کی گاڑی کے قریب دھماکا ہو جاتا ہے، جس کے بعد دھویں کا بادل اٹھتا ہے اور کارکنان بھاگتے ہیں،
امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر خود کش حملے کی ویڈیو#baaghitv #pakistan #BreakingNews pic.twitter.com/YlpXSDkzis
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 19, 2023
ترجمان جماعت اسلامی بلوچستان عبدالولی شاکر کا کہنا ہے کہ ژوب میں استقبالیہ جلوس میں خود کش دھماکا ہوا جماعت اسلامی کا ژوب میں جلسہ تھا، جس سے سراج الحق نے خطاب کرنا تھا، جلسہ شیڈول کے مطابق ہو گا،
برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ قیمتی جانوں کے ضیاع پردل رنجیدہ ہے۔ میں نے بلوچستان حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ حملے کی تمام زاویوں سے تحقیقات کرے اور اس خوفناک حملے میں ملوث کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اللّہ پاک زخمیوں کو جلد اور مکمل صحت یابی عطا فرمائیں
سابق صدر آصف علی زرداری نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب خود کش حملہ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ امیرجماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب خودکش حملے کے منصوبہ سازوں کو گرفتار کیا جائے،
آصف علی زرداری نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، آصف علی زرداری نے دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ،
چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، بلاول بھٹو زرداری نے ژوب میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا، بلاول بھٹو زرداری نے ژوب میں ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے فی الفور علاج معالجے کی ہدایت کی اور کہا کہ ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکے کی فوری تحقیقات کی جائیں، ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکے کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لایا جائے،
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ضلع ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشتگردی کا یہ واقعہ جمہوریت اور ہماری قوم پر حملہ ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور اس حملے کے ذمہ داران کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی خیریت کی خبر پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، مرزا محمد آفریدی نے بھی اپنے الگ پیغام میں امیر جماعت اسلامی کے قافلے کے قریب حملے کی مذمت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ سراج الحق حملے میں محفوظ رہے۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے درپے ہیں۔موجودہ نازک حالات میں سب کو اتحاد اور اتفاق پر چلنے کی ضرورت ہے
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو صاحب نے ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی سیاسی رہنماؤں پر حملوں کا مقصد وطن عزیز میں افراتفری و فتنہ و فساد کی فضاء پیدا کرنا اور قومی سلامتی کو نشانہ بنانا ہے ۔انہوں نے واقعہ میں امیر جماعت اسلامی کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشتگردی کو پروان چڑھانے والے ملک دشمن قوتیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔اس موقع پر انہوں نے جماعت اسلامی کے زخمی ہونے والے کارکنان کے لیے کے دعا خیر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک زخمیوں کو جلد از جلد صحتیابی عطاء فرمائے آمین