گوجرخان،باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) 2موٹر سائیکل چور گرفتار، 7موٹرسائیکل برآمد
گوجرخان پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار کرلیے، چوری شدہ07 موٹرسائیکل اور موٹرسائیکل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 18 ہزار 02 سو روپے برآمد،گرفتار ملزمان میں مدثر اور محمد طیب شامل ہیں،ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر کی گوجرخان پولیس کو شاباش دی ،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرنے کہا ہے کہ شہریوں کو انکے اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،
Shares: