سلمان خان اپنی فیملی کے ہمراہ ممبئی میں ایک شاندار پرتعیش ہوٹل بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
باغی ٹی وی: شوبز ویب سائٹ "پنک ولا” کےمطابق سلمان خان فیملی نے اس مقصد کیلئے باندرا کی کارٹر روڈ پر ایک پلاٹ خرید لیا ہے جہاں سے سمندر نظر آتا ہے،19 منزلہ ہوٹل کی عمارت کا تعمیراتی منصوبہ بھی متعلقہ حکام (بی ایم سی) نے منظور کرلیا ہےہوٹل بنانے کا منصوبہ ایک سال قبل حکام کو بتایا گیا تھا۔
سلمان خان نے اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا معاہدہ طے کرلیا
اس میں ایک بار سٹارلیٹ سی ایچ ایس کی رہائشی عمارت تھی، جس میں خانز نے اپارٹمنٹس خریدے تھے اور ابتدائی طور پر ایک رہائشی عمارت دوبارہ تعمر کرنے کا ارادہ تھا تاہم اب خاندان نے اپنا ارادہ بدل لیا ہے اور 19 منزلہ پرتعیش ہوٹل تعمیر کیا جائے گا۔
سلمان کی والدہ سلمیٰ خان اس جائیداد کی مالک ہیں اس عمارت کی اونچائی 70 میٹر ہوگی جبکہ یہ سینٹرلی ایئرکنڈیشن ہوگی عمارت میں تین منزلہ تہہ خانہ بھی ہوگا، پہلی اور دوسری منزل پر کیفے اور ریسٹورنٹ ہوگا۔
نواز شریف کے نام پرلندن میں نامعلوم افراد نے ایک اور گاڑی رجسٹر کرالی
تیسری منزل پر جمنازیم اور سوئمنگ پول تعمیر کیا جائے گا، چوتھی منزل کو سروس فلور کے طور پر استعمال کیا جائے گا بظاہر پانچویں اور چھٹی منزل کنونشن سینٹر کیلئے مختص کی گئی ہے جبکہ 7 سے 19 تک کی منزلیں ہوٹل کے استعمال کیلئے ہوں گی تاہم سلمان خان کی ٹیم کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
دریں اثنا، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ابھی تک پلاٹ پر تعمیرات کا کوئی نشان نہیں ہے۔ فی الحال وہاں ایک عمارت کھڑی ہے جس میں مبینہ طور پر ہوٹل کی تعمیر کی جائے گی-