اسلام آباد: احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
باغی ٹی وی: بشریٰ بی بی عمران خان کے ہمراہ احتساب عدالت راولپنڈی پہنچیں جہاں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست ضمانت کی سماعت کی، بشریٰ بی بی کی کمرہ عدالت میں حاضری لگائی گئی۔
جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا،احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کو مچلکے جمع کرانے کے لئے دستخط کرنے کی ہدایت کی جبکہ تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کر دیے احتساب عدالت کی جانب سے بشریٰ بی بی کی 31 مئی تک ضمانت منظور کی گئی ہے۔
کراچی کے لوگوں کی محبت اور زندہ دلی وطن اور گھر سے دوری کا احساس …
واضح رہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کا آج آخری دن تھا لاہور ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی آج (23 مئی) تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی تھیلاہور ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کو 23 مئی تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا ضمانت کے سلسلے میں بشریٰ بی بی نے آج اسلام آباد کی احتساب عدالت سے رجوع کیا تھا۔