آئندہ سماعت پر عثمان بزدار پیش نہ ہوئے تو ضمانت خارج کردی جائے گی،عدالت

0
69

لاہور: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لاہور کی احتساب عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر عثمان بزدار پیش نہ ہوئے تو ضمانت خارج کردی جائے گی۔

باغی ٹی وی: احتساب عدالت لاہور کے جج سجاد احمد شیخ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی عثمان بزدار آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئے ان کے وکلا نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

ملک میں آندھی/ جھکڑ، بارشوں اور ژالہ باری کے حوالے سے الرٹ جاری

فاضل جج نے استفسار کیا کہ ملزم عثمان بزدار کہاں ہیں، جس پر وکیل نے بتایا کہ عثمان بزدار بیمار ہیں، سینے میں تکلیف کے باعث وہ آج پیش نہیں ہوسکتےعدالت نے کہا کہ اگر آپ اس طرح کی جعلی میڈیکل رپورٹس پیش کریں گے تو میڈیکل بورڈ کا حکم جاری کر دیں گے۔

مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ سے زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے،عمران خان

وکیل نے کہا کہ نیب سوالات کے جوابات جمع کروادیے گئے ہیں تفتیشی افسر نے کہا کہ عثمان بزدار نے سوالوں کے جواب نہیں دیئے۔

احتساب عدالت نے ریمارکس دیے کہ آخری موقع دے رہے ہیں، آئندہ سماعت پر عثمان بزدار پیش نہ ہوئے تو ضمانت خارج کردی جائے گی بعدازاں عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 25 مئی تک توسیع کردی۔

Leave a reply