اسلام آباد: معروف قانون دان عرفان قادر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا۔
باغی ٹی وی : سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے احتساب مقرر کیا گیا ہے کابینہ ڈویژن نے عرفان قادرکی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری کردیا ، ان کا عہدہ وزیرمملکت کے برابر ہوگا۔
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
واضح رہے کہ معروف قانون دان عرفان قادر اٹارنی جنرل پاکستان کے عیدے پر بھی اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں علاوہ ازیں وہ پہلے بھی وزیراعظم کے معاون خصوصی رہ چکے ہیں ،ان کو اپنا عہدہ الیکشن کمیشن کے لئے سپریم کورٹ میں وکالت کرنے کے لئے چھوڑنا پڑا تھا ۔
ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے
عرفان قادر لاہور ہائی کورٹ کے جج بھی رہے ہیں۔ وہ کرپشن کے خلاف بڑی جارہانہ انداز میں کیس لڑنے کیلئے جانے جاتے ہیں۔