ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے نیب کورٹ کے باہر میڈیا نمائند گان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وجہ جانے بغیر ریاست مخالفت بیانیے کو ختم نہیں کیا جاسکتا، سندھ میں عمران خان بیانیہ ختم ہو جائے تو مسائل ختم ہوجائیں گے؟

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی سندھ کی کل آبادی سے 50 فیصد زیادہ ہے کراچی میں مسائل کی وجہ سندھ حکومت ہے پاکستان کے کوٹے سے سندھ کو 36 ہزار 3 سو 70 ملین گیلن پانی ملتا ہے اس میں سے کراچی کو 540 ملین گیلن ملتا ہے لیاقت آباد والے پورے لاہورسے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں جعلی ڈومیسائل بنا کر اس شہر کے کوٹے کوبھی چھین رہے ہیں اس شہر میں ایک نوکری نہیں دی گئی رات کو بجلی نہیں صبح گیس نہیں

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کیا بلاول بھٹو سندھ کے شہری علاقوں کو محروم کرکے وزیراعظم بن جائیں گے؟ اس تعصب کو نہیں روکا گیا تو اپنا نقصان کریں گے ،اگر سب لوگوں کو گن لیا جائے گا تو اس سے کسی ایک پارٹی کے ووٹ نہیں بڑھ جائینگے یا پیکج نہیں مل جائے گا اگر لوگوں کو کم گنا جا رہا ہے تو کسی ایک زبان کا یا کسی ایک پارٹی کا نقصان نہیں ہے پورے پاکستان کا نقصان ہے

جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال

Shares: