جنوبی وزیرستان: تحصیل برمل ، قصبہ اعظم ورسک میں قبائلی عوام کااحتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری

جنوبی وزیرستان،باغی ٹی وی (احمدنوازمغل کی رپورٹ)تحصیل برمل ، قصبہ اعظم ورسک میں قبائلی عوام کااحتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری
تفصیل کے مطابق جنوبی وزیرستان تحصیل برمل قصبہ اعظم ورسک میں قبائلی عوام کادھرنا دوسرے روز میں داخل، لوئر وزیرستان تحصیل برمل کے قبائلی عمائدین نے دھرنے میں شرکت کی۔ قبائلی عمائدین نے کہا کہ تحصیل برمل کے عوام نے پچھلی کئی دہائیوں سے روس اور امریکہ کی جنگوں میں کافی مصیبتیں اٹھائی ہیں اور ملک کی سلامتی اور پاکستان کے دفاع کے لئے کئی بار ہمیں اپنے علاقوں سے نقل مکانی بھی کرنا پڑی ۔اس کے علاوہ بیرونی تخریب کاروں کو یہاں سے بے دخل کرنے میں تحصیل برمل کی عوام نے کلیدی کردار ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ حکومت نے یہاں کے عوام کو بالکل نظر انداز کیا ہے۔ نہ بجلی کی سہولت ہے اور نہ صحت وتعلیم کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا جب تک حکومت ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتی ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔

Leave a reply