قصور
کل شام مینار پاکستان لاہور میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر سایہ ہونے والی ،تکبیر کانفرنس، میں قصور سمیت ملک بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت،یوم تکبیر ایٹمی دھماکوں پہ اظہار تشکر،9 مئی واقعات کی مذمت اور ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق کل لاہور مینار پاکستان میں مرکزی مسلم لیگ پاکستان کے زیر سایہ ،تکبیر کانفرنس، کا انعقاد کیا گیا جس میں قصور سمیت پورے ملک سے کثیر تعداد میں لوگوں نے پرجوش شرکت کی
تکبیر کانفرنس میں چاروں مسالک کے علماء ،تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت ہر مکتبہ فکر کے قائدین نے خطاب کیا جن میں سے سب سے پرجوش خطاب قرآن و سنہ موومنٹ کے سربراہ علامہ ابتسام الہٰی ظہیر نے کیا جن کے خطاب پہ شرکاء نے پرجوش نعرے بازی کی
کانفرنس شام 6 بجے شروع ہوئی اور رات 12 کے بعد تک جاری رہی
مقررین نے 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے ایٹمی طاقت بننے پہ اظہار تشکر کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اپنے ملک و ملت اور اداروں کیساتھ ربط مضبوط کیا جائے گا اور ہر طرح کی قربانیاں پیش کی جائیں گیں
شرکاء نے کہا کہ نفرت کی سیاست نے پاکستان کا امن و سکون برباد کیا ہے ایسے افراد کا محاسبہ ضروری ہے اور ایسے لوگوں کا بائیکاٹ کرے
تمام مقررین نے سانحہ 9 مئی کی بھرپور مزمت کی اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ 9 مئی کے ملزمان سمیت ان حملوں کے ماسٹر مائنڈ کو سخت سزا دی جائے

کانفرنس سے بلوچستان سے آئے قبائلی سرداروں نے بھی خطاب کیا اور پاکستان سے اظہار محبت کرتے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے جس کا امن و سکون بھارت خراب کر رہا ہے تاہم بلوچ اپنے گھر اور اپنے اداروں کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور ہر طرح کی قربانیاں پیش کرتے رہیں گے
کانفرنس میں ملک بھر سے آئے میڈیا نمائندگان نے بھرپور کوریج کی

Shares: