اوکاڑہ : تھانہ بی ڈویژن پولیس کی جواریوں کیخلاف کارروائی

اوکاڑہ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار ملک ظفر)تھانہ بی ڈویژن پولیس کی جواریوں کیخلاف کارروائی
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمنصور امان اور DSP سٹی مہر محمد یوسف کی زیر نگرانی میں SHO تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ فخر حیات SI/SHO اوران کی ٹیم نے بدنام زمانہ 1۔ صادق علی ولد نظام دین قوم رحمانی سکنہ صمد پورہ گلی نمبر 2 اوکاڑہ 2۔ مرزا عثمان خالد ولد مرزا عبدالغنی بیگ قوم مغل سکنہ رحمان پورہ اوکاڑہ جو کہ تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ کی حدود اور تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود میں جواء پرچی کرواتے ہیں کو حسب ضابطہ گرفتار کیا اورداؤپر لگی وٹک رقم بر آمد کی اور ملزمان پر مقدمہ درج رجسٹر کیا علاقہ تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ کے لوگوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکا شکریہ ادا کیا اور SHOتھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ اور ان کی ٹیم کو سراہا۔
یاد رہے اوکاڑہ میں بے شمار ایسے جوا پوائنٹس ہیں جو نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں اور سال ہا سال سے چل رہے ہیں یہ بھی ان میں سے ایک ہے

Leave a reply